عمران خان کی گرفتاری سے سیاسی بحران مزید گہرا ہوگا، زلمے خلیل زاد

میرے خیال سے  سیاسی رہنماؤں کو مرحلہ وار  جیلوں میں ڈالنا، پھانسی دینا یا قتل کرنا غلط راستہ ہے، جون کے اوائل میں قومی الیکشن کیلیے تاریخ مقرر کریں، سابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان

افغانستان کے لیے سابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کو سیاسی بحران کیلیے مزید سنگینی کا سبب قرار دیتے ہوئے ملک میں جون کے اوائل میں قومی انتخابات کرانے کی تجویز پیش کردی۔

پاکستان کے موجودہ حالات پر اظہار خیال کرتے ہوئے زلمے خلیل زاد نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بھرپور صلاحیت کے باوجود پاکستان خراب کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور اپنے روایتی حریف بھارت سے بہت پیچھے ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری؛ ملک بھر میں احتجاج، زمان پاک میدان جنگ میں تبدیل

عمران خان کی گرفتاری پولیس کیلئے چیلنج بن گئی ، 20 گھنٹے کے بعد نتیجہ صرف  بٹا صرف

انہوں نے کہاکہ یہ روح کی سنجیدہ تلاش، جرات مندانہ سوچ، اور حکمت عملی اپنانے  کا وقت ہے، میرے خیال سے  سیاسی رہنماؤں کو مرحلہ وار  جیلوں میں ڈالنا، پھانسی دینا یا قتل کرنا غلط راستہ ہے۔ عمران خان کی گرفتاری سے بحران مزید گہرا ہو گا۔

زلمے خلیل زاد نے کہاکہ  میں 2 اقدامات پر زور دیتا ہوں،اول یہ کہ خرابی کو روکنے کے لیے جون کے اوائل میں قومی انتخابات کے لیے ایک تاریخ مقرر کریں۔دوم یہ کہ سرکردہ سیاسی جماعتیں اس وقت کو   استعمال کر تے ہوئے غلطی کوسدھاریں  اور ملک کو استحکام، سلامتی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ایک مخصوص منصوبہ تجویز کریں۔

سابق امریکی نمائندہ خصوصی نے کہاکہ جو بھی پارٹی الیکشن جیتے گی اسے عوام کا مینڈیٹ حاصل ہو گا کہ کیا کرنا چاہیے۔

متعلقہ تحاریر