مودی سرکار کی پاکستان پر الزام تراشیاں؛ امرت پال سنگھ آئی ایس آئی کا کارندہ قرا د
مودی سرکار نے بھارت میں سکھوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے سیکڑوں سکھوں کو گرفتار کرلیا تاہم" وارث پنجاب دے" کے سربراہ امرت پال سنگھ پولیس کی آنکھ میں دھول جھونکنے میں کامیاب رہے جبکہ برطانیہ میں انڈین ہائی کمیشن میں خالصتان کا پرچم لہرادیا گیا

بھارتی سیکیورٹی اداروں نے علیحدگی پسند تنظیم "وارث پنجاب دے” کے 80 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں سے گرفتار کرلیا ہے تاہم تنظیم کے سربراہ امرت پال سنگھ تاحال پولیس کی پہنچ سے دور ہیں۔
بھارتی سیکیورٹی اداروں نے علیحدگی پسند تنظیم ” وارث پنجاب دے”کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 80 سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا تاہم امرت پال سنگھ اب تک پولیس کے شکنجے سے دور ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
انٹرپول نے خالصتان تحریک بانی رہنما کی گرفتاری کی بھارتی درخواست مسترد کردی
پولیس نے امرت پال سنگھ کو مفرور قرار دیکرخدشہ ظاہرکیا کہ وہ نیپال یا کسی پڑوسی ملک جا سکتے ہیں جس پر وزارت داخلہ نے بارڈر سیکیورٹی فورس کو سرحدوں کی کڑی نگرانی کی ہدایت جاری کردی ہے ۔
بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق بی ایس ایف سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کو ہدایات کے ساتھ علیحدگی پسند تنظیم "وارث پنجاب دے” کے سربراہ امرت پال سنگھ کی تصاویر بھی جاری کی گئیں ہیں ۔
پنجاب پولیس نے جالندھر میں کارروائی کرکے امرت پال کو گرفتار کرنے کا منصوبہ بنایا تاہم وہ کارروائی سے پہلے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، انہوں نے اپنی کار اورموبائل فون بھی نکودر میں چھوڑ دیا تھا ۔
ریاست گیر کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے ہفتے کے روز امرت پال کے 78 ساتھیوں کو گرفتار کیا جبکہ امرت پال کی تلاش جاری ہے، اس دوران ریاست میں موبائل فونز اور انٹر نیٹ بھی بند کر دیا ہے ۔
پنجاب پولیس نے اتوار کو امرت پال اور اس کے سات ساتھیوں کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جب انہوں نے 12 بور کی چھ رائفلیں اور 196 کارتوس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا ۔
امرتسر (دیہی) ایس ایس پی ستیندر سنگھ نے کہا کہ امرت پال کے ایک ساتھی سے 100 سے زیادہ غیر قانونی کارتوس ضبط کیے گئے ہیں۔ گرفتار سات افراد کو 23 مارچ تک پولیس کی تحویل میں بھیج دیا گیا۔
انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اہلکاروں نے بتایا کہ امرت پال 2012 میں اپنے خاندانی ٹرانسپورٹ کے کاروبار میں ٹرک ڈرائیور کے طور پر کام کرنے دبئی گیا تھا جہاں پاکستانی سکھوں سے روابط بڑھائے ۔
بھارتی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امرت پال سنگھ کو پاکستانی خالصتانی کارکن لکھبیر سنگھ روڈے نے انہیں خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے ملوایا جنہوں نے اسے خالصتان موومنٹ کیلئے اسے مالی مدد فراہم کی ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امرت پال سنگھ کا نام تیزی سے خبروں کی زینت بنا جب انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پنجاب کے ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا اور اپنے ایک گرفتار ساتھی کو چھڑایا تھا ۔
پولیس اسٹیشن پر حملے کے دوران متعدد اہلکار زخمی ہوئے تھے جس کے بعد امرت پال سنگھ کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کیا گیا تھا تاہم امرت پال سنگھ تاحال پولیس کی نظروں سے اوجھل ہیں۔
#WATCH | United Kingdom: Khalistani elements attempt to pull down the Indian flag but the flag was rescued by Indian security personnel at the High Commission of India, London.
(Source: MATV, London)
(Note: Abusive language at the end) pic.twitter.com/QP30v6q2G0
— ANI (@ANI) March 19, 2023
دوسری جانب بھارت کے علیحدگی پسند سکھ رہنماؤں نے برطانیہ میں انڈین ہائی کمیشن کے باہر لگے بھارتی پرچم کو اتار کر خالصتان کا جھنڈا لہرایا دیا تھا تاہم کچھ دیر بعد بھارتی حکام نے ہٹا دیا تھا ۔