راہول گاندھی کو مودی کو چور کہنا مہنگا پڑگیا، 2 سال قید کیساتھ نااہل بھی ہوگئے
بھارتی پارلیمنٹ نے گزشتہ روز بھارتی عدالت کی جانب سے ہتک عزت کیس میں مجرم قرار دینےکے فیصلے کے بعد راہول گاندھی کو نااہل قرار دیا ہے۔
بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کومودی کو چور کہنا مہنگا پڑگیا، سورت کی عدالت نے 2 سال قید کی سزا سنائی تو بھارتی پارلیمنٹ نے انہیں نااہل ہی قرار دیدیا۔
راہول گاندھی کیخلاف بی جے پی کے ایم ایل ائ اور سابق وزیر پرنیش مودی نے مقدمہ دائر کررکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
مودی کی بی جے پی شیر میسور ٹیپو سلطان کی شہادت کی تاریخ بدلنے پر بضد
پاکستان کا موقف مسترد؟ دبئی کامتنازعہ علاقے مقبوضہ کشمیر میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ نے گزشتہ روز بھارتی عدالت کی جانب سے ہتک عزت کیس میں مجرم قرار دینےکے فیصلے کے بعد راہول گاندھی کو نااہل قرار دیا ہے۔
گزشتہ روز گجرات کے شہر سورت کی عدالت نے اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما کو 2019 کے ہتک عزت کے کیس میں سزا سنائی۔
بی جے پی کے رہنما پرنیش مودی نے راہول گاندھی پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے خاندان نام مودی رکھنے والوں کو چور کہہ کر مخاطب کیا۔
راہول نے 2019 میں لوک سبھا کی الیکشن مہم کے دوران یہ بیان ایک ریلی کے دوران دیا تھا جس کے خلاف درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ راہول گاندھی نے تمام مودی برادری کی توہین کی ہے۔
فیصلے کے موقع پر راہول عدالت میں موجود تھے تاہم کانگریس رہنما کی سزا کو عدالت نے کچھ دیر بعد معطل کرتے ہوئے ان کی 30 دن کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں فیصلے کے خلاف اپیل کا حق بھی دیا گیا ہے۔