14 جماعتی اپوزیشن اتحاد کا راہول گاندھی کی نااہلی چیلنج کرنیکا فیصلہ
مودی کو میری تقاریر سے خوف ہے، یہ خوف میں نے ان کی آنکھوں میں دیکھا ہے، یہی وجہ ہےکہ پہلے ان پر گھبراہٹ طاری ہوئی پھر مجھے نااہل کیا گیا، راہول گاندھی: ملک کو بچانا چاہتے ہیں تو 130 کروڑ لوگوں کو آگے آنا ہوگا، اروند کیجری وال

بھارت میں 14 جماعتی اپوزیشن اتحاد نے راہول گاندھی کی نااہلی کا بھارتی پارلیمنٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ مودی مجھ سے خوفزدہ ہے اس لیے مجھے نااہل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
راہول گاندھی کو مودی کو چور کہنا مہنگا پڑگیا، 2 سال قید کیساتھ نااہل بھی ہوگئے
مودی سرکار کی پاکستان پر الزام تراشیاں؛ امرت پال سنگھ آئی ایس آئی کا کارندہ قرار
جمعرات کو بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت کی عدالت کی جانب سے کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو 2 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد گزشتہ روز بھارتی لوک سبھا نے راہول گاندھی کی رکنیت ختم کرکے انہیں نااہل قراردے دیا تھا۔
آل انڈیانیشنل کانگریس، اروند کیجری وال کی عام آدمی پارٹی اور ممتا بینرجی کی ترنمول کانگریس سمیت 14 جماعتی اپوزیشن نے راہول گاندھی کی نااہلی کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ میں مشترکہ درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دریں اثنا لوک سبھا کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے کے بعد آج پریس کانفرنس میں راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیا۔
راہول گاندھی نے کہا کہ میری نااہلی کی وجہ نریندر مودی کا میری ان باتوں سے ڈر اور خوف ہے جس میں، میں نے مودی اور اڈانی کے گٹھ جوڑ کی بات کی ہے لیکن میں خوفزدہ نہیں اور سوالات پوچھتا رہوں گا۔
کانگریس رہنما کا کہنا تھا کہ مودی کو میری تقاریر سے خوف ہے، یہ خوف میں نے ان کی آنکھوں میں دیکھا ہے، یہی وجہ ہےکہ پہلے ان پر گھبراہٹ طاری ہوئی پھر مجھے نااہل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ میری پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر کو حذف کیا گیا جس پر لوک سبھا کے اسپیکر کو ایک طویل خط لکھا، کچھ وزرا میرے بارے میں جھوٹ بول رہے ہیں کہ میں نے بیرونی طاقتوں سے مدد مانگی لیکن ایسا کچھ نہیں ہے، میں کبھی سوال کرنے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
Delhi | Now the people of the country will have to come forward and fight this, if we want to save the country then 130 crore people will have to come forward and save the nation. It doesn’t matter which party comes into power, what’s concerning is the way democracy is being… pic.twitter.com/caC5sRH11v
— ANI (@ANI) March 24, 2023
راہول کی نااہلی پرعام آدمی پارٹی کےسربراہ اروند کیجری وال کا کہنا ہےکہ اب ملک کے لوگوں کو آگے آنا ہوگا اور اس سے لڑنا ہوگا، اگر ہم ملک کو بچانا چاہتے ہیں تو 130 کروڑ لوگوں کو آگے آنا ہوگا اور ملک کو بچانا ہوگا۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون سی پارٹی اقتدار میں آتی ہے، اس سے کیا تعلق ہے جس طرح سے جمہوریت پر حملہ کیا جا رہا ہے ۔









