بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے کپواڑہ میں چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب  سے آپریشن جاری تھا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنے امریکی دورے کے دوران پاکستان پر دہشتگردی کے الزامات لگا رہا ہے جبکہ دوسری دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی اپنے عروج ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ، بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کے ضلع کپواڑہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی آڑ میں چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مسلم اقلیت پر ظلم و جبر نہ روکا تو بھارت ٹوٹ جائے گا؛ براک اباما کا مودی کو انتباہ

بھارتی شہری 2 سال قیام کے بعدفائیو اسٹار ہوٹل کو 58 لاکھ کا چونا لگاکر فرار

بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ علاقے میں آپریشن اس وقت سامنے آیا ہے جب دوسری جانب بین الاقوامی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کررہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ کے رہائشیوں کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیاں شروع کررکھی ہیں خصوصی طور پر کشمیری نوجوانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔

بھارتی فورسز کی جانب سے طاقت کے اندھا دھند استعمال کے نتیجے میں چار نوجوان جان کی بازی ہار گئے، جس سے خطے میں پہلے سے کشیدہ ماحول مزید کشیدہ ہو گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر