جان سینا نے مودی کی امریکی صدر سےملاقات کی تصویر کیوں شیئر کردی؟

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دورہ امریکا  میں  صدر جوبائیڈن سے ملاقات کے دوران خاتون اول کو ہاتھ کے اشارے  سے کچھ سمجھانے کی کوشش کی تو فوٹوگرافر نے تصویر لےلی۔

بھارتی وزیراعظم کے ہاتھوں اور چہرے  کے تاثرات نے مشہور امریکی ریسلر جان سینا کے مشہور زمابہ پوز کی یاد دلادی۔ جا ن سینا نے بھی  بھارتی وزیراعظم کی تصویر شیئر کردی۔

یہ بھی پڑھیے

مسلم اقلیت پر ظلم و جبر نہ روکا تو بھارت ٹوٹ جائے گا؛ براک اباما کا مودی کو انتباہ

واشنگٹن پوسٹ نے بھارت کو صحافیوں کیلئے دنیا کا خطرناک ترین ملک قرار دے دیا

جان سینا کی جانب سے شیئر  کردہ تصویر میں بھارتی وزیراعظم نریندر  مودی امریکی صدر اور خاتون اول سے محوگفتگو ہیں جبکہ مودی جی  دائیں ہاتھ  کا پنجا کھول کرترچھی نظروں  سے  خاتون اول کی طرف دیکھتے ہوئے انہیں کچھ سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by John Cena (@johncena)

اس موقع پر امریکی صدر اور خاتون اول بھارتی وزیراعظم کو انہماک سے دیکھ رہے ہیں۔تاہم تصویر دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے مودی جی امریکی صدر اورخاتون اول کو جان سیناکی نقل کرکے دکھارہے ہیں ۔جان سینا نے بھی تصویر کے اسی پہلوکو مدنظررکھتے ہوئے یہ تصویر اپنے ٹوئٹر ہینڈ پر شیئر کی ہے تاہم انہوں نے اس پر کوئی تفصیل درج نہیں۔

متعلقہ تحاریر