بھارتی وزیر خزانہ نے براک اوباما کے مسلمانوں کے تحفظ کے مطالبے کو ہنسی میں اڑادیا

سابق امریکی صدر براک اوباما نے نریندری مودی سے مسلم اقلیت کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا جسے ہندوستانی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن منافقانہ طرز  عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود مسلمانوں پر حملے ملوث تھے

بھارتی  وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے سابق امریکی صدر براک حسین اوباما   کے ہندوستان  کے مسلمانوں کے تحفظ کے مطالبے کو منافقانہ عمل قرار دیا ہے ۔

سابق امریکی صدر براک اوباما نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کو مسلمانوں کے تحفظ کے لیے مزید کام کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے

مسلم اقلیت پر ظلم و جبر نہ روکا تو بھارت ٹوٹ جائے گا؛ براک اباما کا مودی کو انتباہ

بھارتی  وزیر خزانہ نے سابق امریکی صدر کے بیانات کو مذاق  میں اڑایا۔ براک اوباما نے مودی  سے  اقلیتی مسلمانوں کے حقوق کے  تحفظ کا مطالبہ کیا تھا۔

نرملا سیتارامن نے کہا کہ وہ حیران ہیں کہ  براک اوباما نے ایسے تبصرے کیے جب مودی تعلقات کو گہرا کرنے کے مقصد سے امریکہ کا دورہ کر رہے تھے۔

سیتا رمن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اوباما ہندوستانی مسلمانوں پر تبصرہ کر رہے  ہیں جبکہ وہ  بطور صدر  شام اور یمن میں مسلمانوں پر بمباری کرچکے ہیں۔

ہندوستانی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ایسے لوگوں کے الزامات کو کوئی کیوں سنے گا؟ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ جمہوریت ڈیلیور کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

واشنگٹن پوسٹ نے بھارت کو صحافیوں کیلئے دنیا کا خطرناک ترین ملک قرار دے دیا

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے براک اوباما نے ایک ٹی وی انٹرویو میں وزیراعظم   نریندر مودی سے بھارت  کی مسلم اقلیت  کے تحفظ  کے اقدامات کا مطالبہ کیا تھا۔

سابق امریکی صدر نے کہا کہ اکثریت والے ہندو بھارت میں مسلم اقلیت کے تحفظ” کا معاملہ  جوبائیڈن اور  مودی کی  ملاقات میں اٹھانے کے قابل ہوگا۔

متعلقہ تحاریر