بھارتی سپریم کورٹ نے آرٹیکل 370 سے متعلق کیس ایک بار پھر موخر کر دیا

اب کیس کی سماعت 2 اگست کو ہوگی۔

کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے والے آرٹیکل 370 سے متعلق کیس کی سماعت بھارتی سپریم کورٹ نے ایک مرتبہ پھر سے موخر کردی ہے۔ طویل جدوجہد کے بعد سپریم کورٹ آف انڈیا نے کیس کو سماعت کے لیے گذشتہ روز شیڈول کیا تھا۔

آرٹیکل 370 سے متعلق کیس کی سماعت 11 جولائی کو ہونا تھی تاہم عدالت نے اعلان کیا کہ اب کیس کی سماعت 2 اگست کو ہوگی اور کارروائی روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے 

نوعمر بچے کی عریاں تصاویر کا اسکینڈل: بی بی سی نے اپنے پریزینٹر کو نوکری سے معطل کردیا

ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے منگل کو کیس کی سماعت کی۔

بھارتی نیوز ویب سائٹ دی پرنٹ نے اطلاع دی ہے کہ کیس کی سماعت سوموار اور جمعہ کے علاوہ روزانہ کی جائے گی۔

آرٹیکل منسوخی کے خلاف دائر اپیلیں پیر کو واپس لے لی گئیں۔ تاہم، عدالت نے کہا کہ وہ اب بھی کیس کو آگے بڑھائے گی اگرچہ مدعیان نے کیس کی پیروی کرنے سے انکار بھی کردیا ہے۔ یہ اپیلیں 2019 میں مودی حکومت کی کارروائی کے فوراً بعد دائر کی گئی تھیں۔

مودی سرکار کی جانب سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے نتیجے میں ہندوستانی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہو گئی تھی، یہ خطہ 1947 میں تقسیم کے بعد سے پاکستان اور ہندوستان کے متنازعہ تصور کیا جاتا ہے۔

سماعت کے دوران مودی حکومت کے وکیل نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ متنازعہ علاقے کی حیثیت میں تبدیلی سے "بے مثال ترقی، سلامتی اور استحکام” آیا ہے۔

متعلقہ تحاریر