عراق آئی ایم ایف کے چنگل سے نکل آیا، قرضہ لوٹا دیا
عراقی آئی ایم ایف کے چنگل سے باہر نکل آیا ، بغداد حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) سے لئے گئے تمام قرضوں کی ادائیگی کر دی۔
اس بات کا اعلان عراقی وزیر اعظم کے مالیاتی مشیر مظہر صالح نے کیا ، ان کے مطابق 2003اور 2021کے دوران لئے گئے 8ارب ڈالر واپس کردیئے۔
عرب میڈیا کے مطابق عراقی وزیر اعظم کے مالیاتی مشیر نے وضاحتی بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف نے عراق کو متعدد قرضے فراہم کئے ، جس کا مقصد میکرو اکنامک استحکام اور مالیاتی اصلاحات کی حمایت کرنا ہے۔
عراق نے 2003 سے لے کر اب تک انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)سے لئے گئے تمام قرضوں کی ادائیگی کر دی ہے جن کی کل رقم صرف 8بلین ڈالر سے کم ہے۔