چینی صدر کا غزہ کیلئے عالمی امن کانفرنس بلانے کا مطالبہ، اسرائیلی بمباری میں 53 فلسطینی شہید
چین کے صدر شی چن پنگ نے غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کیلئے عالمی امن کانفرنس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے .
انہوں نے یہ مطالبہ چین اور عرب ممالک کے اجلاس کے دوران کیا، چین عرب فورم نے مشترکہ اعلامیہ میں غزہ میں جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل کی ایک اور قرارداد کا مطالبہ بھی کیا .
اس موقع پر مصری صدر سیسی نے کہا کہ عالمی برادری محاصرہ ختم کروائے،حماس نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ انہوں نے ثالث ممالک کو آگاہ کردیا ہے کہ اگر اسرائیل ہمارے لوگوں کیخلاف جارحیت روکے تو وہ جنگ بندی اور قیدیوں کے معاہدے کے تبادلے کیلئے تیار ہیں.
اسرائیل کے انتہائی پسند وزیر اسٹومرچ نے دھمکی دی ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کو بھی غزہ کی طرح ملبے کا ڈھیر بنادیا جائے گا ، رفح سمیت غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی بمباری اور ٹینکوں کی گولہ باری کے دوران 24 گھنٹوں میں53فلسطینی شہید اور357زخمی ہوگئے اسرائیلی بمباری میں طبی عملے کے دو اہلکار بھی شہید ہوگئے، انہیں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ طل السلطان میں زخمیوں کی مدد کررہے تھے.
اسرائیلی فورسز نے رام اللہ میں چھاپوں کے دوران فائرنگ سے پانچ فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے ، اسرائیلی وزیر اسٹومرچ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینیوں کو دھمکی دی ہے کہ مغربی کنارے کو بھی غزہ کی طرح ملبے کا ڈھیر بنادیا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق چینی صدر شی چن پنگ نے بیجنگ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی، اماراتی صدر شیخ محمد بن زید النہیان اور کئی دیگر عرب رہنماؤں کی میزبانی کی .
دوسری جانب عالمی دباؤ کے باوجود اسرائیل نے رفح میں حملے مزید تیز کردیئے،چین عرب فورم کے اجلاس کے دوران وفود سے خطاب کرتے ہوئےصدر شی نے اسرائیل اور حماس کے تنازع کو حل کرنے کے لئے "وسیع پیمانے پر” امن کانفرنس کی حمایت کا اظہار کیا۔