اسرائیلی جنگی کابینہ نے بائیڈن تجاویز منظور کرلیں

اسرائیلی جنگی کابینہ نے امریکی صدر کی جنگ بندی تجاویز کی منظوری دے دی۔

اسرائیلی حکام کے مطابق اسرائیلی جنگی کابینہ کو جوبائیڈن کی تجاویز پر حماس کے ردعمل کا انتظار ہے۔

اسرائیلیوں کے مطابق نیتن یاہو کا اپنے مقاصد پورے ہونے تک مستقل جنگ بندی کے لیے رضامند ہونے کا ارادہ نہیں ہے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری، آج مزید 60 فلسطینی شہید

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل، حماس جنگ بندی کا نیا منصوبہ پیش کرتے ہوئے حماس سے منصوبہ قبول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ یہ تنازع کو ختم کرنے کا بہترین طریقہ ہے، مجوزہ منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ہے۔

متعلقہ تحاریر