بھارت: بی جے پی کو 239 نشستوں پر برتری حاصل
بھارت کی 543 رکنی پارلیمنٹ لوک سبھا کے انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو 239 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔
اپوزیشن کانگریس کو 96، سماج وادی پارٹی کو 32، آل انڈیا ترنمول کانگریس کو 28، شیو سینا کو 10، عام آدمی پارٹی کو 3 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔
ہریانہ میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی بی جے پی سے آگے ہے، اتر اکھنڈ میں بی جے پی کو تمام نشستوں پر برتری حاصل ہے، واراناسی کی نشست پر نریندر مودی کو 21 ہزار ووٹوں سے برتری حاصل ہے۔
بھارت میں ہونے والے دو ایگزٹ پول سروے کی جانب سے نریندر مودی کی پارٹی کی جیت کی پہلے ہی پیش گوئی کی جا چکی ہے۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں حکومت بنانے کے لیے سادہ اکثریت کے لیے 272 نشستیں درکار ہیں۔
حکمراں اتحاد کی کامیابی کی صورت میں نریندر مودی مسلسل تیسری بار بھارت کے وزیرِ اعظم بنیں گے۔
مودی جواہر لعل نہرو کے بعد مسلسل تیسری بار وزیرِ اعظم بننے والے بھارت کے دوسرے رہنما ہوں گے۔