انڈونیشیا میں’محمد‘ نام کی توہین کرنے پر کامیڈین کو قید کی سزا
انڈونیشیا میں ایک کامیڈین کو’محمد‘ نام کی توہین کرنے پر قید کی سزا سنا دی گئی۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، انڈونیشیا کے صوبے سماٹرا میں اولیاء رحمٰن نامی ایک کامیڈین نے ایک ایسا لطیفہ سنایا جس میں لفظ ’محمد‘ کا مذاق بنایا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انڈونیشیا میں تقریباً ہر شخص کے نام کے ساتھ ’محمد‘، محبت، احترام اور شوق کی نیت سے لگایا جاتا ہے لیکن لوگ اکثر اس نام کی تکریم کا خیال نہیں رکھ پاتے۔
رپورٹ کے مطابق، انڈونیشیا میں’محمد‘ نام کی توہین کرنے کی زیادہ سے زیادہ سزا 5 سال تک قید کی ہے اور حالیہ واقعے میں پراسیکیوٹر نے اولیاء رحمٰن کو 8 ماہ قید کی سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ عدالت میں کامیڈین نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگی اور آئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی جس کی وجہ سے اسے کم از کم 7 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔