شہزادہ ہیری کے بیٹے کے امریکی لہجے پر برطانیہ پریشان

اٹھارہ ماہ کے بچے کے منہ سے نکلنے والے الفاظ نے برطانوی شہریوں کو پریشان کردیا ہے۔

برطانوی شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن کے بیٹے نے بولنا تو سیکھ لیا لیکن برطانوی شہزادے کا امریکی لہجہ سب کو چونکا گیا۔

برطانوی شہزادہ ہیری کے شاہی خاندان سے دستبرداری کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔ 29 دسمبر کو سابق شاہی جوڑے نے پہلی مرتبہ اپنی پوڈکاسٹ جاری کی۔ جس میں آرچی نے امریکی لہجہ اپناتے ہوئے ’ہیپی نیو ایئر‘ کہا۔ 18 ماہ کے بچے کے منہ سے نکلنے والے ان الفاظ نے برطانوی شاہی خاندان کو پریشان کردیا ہے۔

کچھ برطانوی شہری بھی آرچی کے امریکی لہجے سے خوش دکھائی نہیں دے رہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے ردعمل سامنے آیا۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رائل ایڈیٹر ریبیکا انگلش نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ آرچی کا لہجہ کافی حد تک امریکی ہے۔ پوسٹ پر تبصروں میں شاہی خاندان کے مداحوں نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے

بیزوس کی سابقہ اہلیہ نے میاں منشا کی کل دولت سے زیادہ عطیہ کردیا

دوسری جانب شاہی جوڑے کو پسند کرنے والوں نے آرچی کی جانب سے نئے سال کی مبارکباد کو معصومانہ قرار دیا۔

شاہی جوڑے نے 9 مارچ کو برطانیہ کے شاہی خاندان سے باضابطہ طور پر علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد اب وہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں رہائش پذیر ہیں۔ 2018ء میں شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی ہوئی۔ جبکہ گزشتہ برس 6 مئی کو پہلے بیٹے آرچی کی پیدائش ہوئی تھی۔

برطانوی شہزادے کا امریکی لہجہ
townandcountrymag

واضح رہے کہ شہزادہ آرچی کے امریکی لہجے پر برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے