کتابیں پڑھنا ملالہ یوسفزئی کے نئے سال کا ہدف

ملالہ یوسفزئی کتابوں سے پیار کو صرف خود تک محدود نہیں رکھنا چاہتیں بلکہ انہوں نے سب کو اپنے لٹراٹی بُک کلب میں شامل ہونے کی پیشکش کردی ہے۔

ہر نیا سال لوگوں کے لیے کئی اہداف لاتا ہے جنہیں حاصل کرنے کے لیے لوگ کئی طریقوں پر عمل پیرا ہوتے ہیں۔ نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کا بھی کتابیں پڑھنے کا ایک ہدف ہے۔

خاص طور پر تیسری دنیا کے ممالک میں خواتین کی تعلیم کے لیے جدوجہد کرنے کے مقصد کے لیے ملالہ یوسفزئی نے 2021 میں 84 کتابیں پڑھنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ملالہ یوسفزئی کتابوں سے محبت کو صرف اپنی ذات تک محدود نہیں رکھنا چاہتیں بلکہ انہوں نے سب کو لٹراٹی بُک کلب میں شمولیت اختیار کرنے کی پیشش کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Malala (@malala)

اس گروپ کے ممبران کو ایک خصوصی ایڈیشن کی کتاب موصول ہوگی جس کے بارے میں ملالہ یوسفزئی یہ بتائیں گی کہ انہوں نے اس کتاب کا انتخاب کیوں کیا۔ گروپ کے ممبران کو ملالہ یوسفزئی سے براہ راست رابطہ کرنے کا موقع ملے گا۔

یہ بھی پڑھیے

گریٹا اور ملالہ کے لیے اچھی خبریں

صرف یہی نہیں بلکہ گروپ میں کتابوں کے مصنفین کے ساتھ ویڈیو چیٹ کا اہتمام بھی کیا جائے گا جس سے ممبران کو ان کے ساتھ بات چیت اور سوالات کرنے کا موقع ملے گا۔ ملالہ یوسفزئی کا نئے سال میں کتابیں پڑھنے کا ہدف نوجوان قارئین کی ذہنی نشوونما کے لیے ایک اقدام ہے۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے