کمالا ہیرس کی انسٹاگرام پر آپ بیتی کی پہلی قسط

کمالا ہیرس نے اپنی والدہ کے بارے میں بتایا کہ ان کی شخصیت اُن کے قد کے مقابلے میں کہیں زیادہ بلند تھی۔

امریکا کی پہلی سیاہ فام نائب صدر کمالا ہیرس نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی تصاویر شیئر کردیں۔ خصوصی پیغام میں کامیابی کا سہرا والدہ کی تربیت کے سر باندھ دیا۔ 

کمالا ہیرس نے امریکا کی پہلی سیاہ فام نائب صدربن کربلاشبہ ایک تاریخ رقم کی لیکن ان کی اس کامیابی کے پچھے والدین کا بڑا ہاتھ ہے۔ انسٹاگرام پر انہوں نے اپنے بچپن کی تصاویر اور یادیں شیئر کی ہیں۔

کمالا نے بتایا کہ ان کی والدہ کا تعلق انڈیا سے ہے جبکہ والد کی پیدائش جمیکا میں ہوئی۔ وہ ایک افریقی نژاد امریکی ہیں۔ کمالا نے مزید لکھا کہ دوسروں کی طرح ان کے والدین بھی ایک خواب لے کر امریکا آئے تھے۔ ان کا مقصد انہیں اوران کی بہن مایا کو ترقی کرتا دیکھنا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kamala Harris (@kamalaharris)

کمالا ہیرس امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر آکلینڈ میں پیدا ہوئیں۔ والدہ نے ان کی تربیت کی۔ شرمالہ گوپالان ہیریس یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں سائنسدان کے عہدے پر فائز تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

بائیڈن کی خواتین ٹیم اور فریکچر

نومنتخب نائب صدر نے اپنی والدہ کے بارے میں لکھا کہ ان کی شخصیت کسی تناور درخت سے کم نہ تھی۔ والدہ کی تربیت نے انہیں جدوجہد کی جانب راغب کیا۔ کمالا نے بتایا کہ ان کی والدہ مسائل کے بارے میں شکایت کرنے کے بجائے ان کے حل کے لیے خود سے کوشش کرنے کو ترجیح دیتی تھیں۔

انسٹاگرام پیغام کے آخر میں کمالا ہیرس نے لکھا کہ وہ جوبائیڈن کی حلف برداری تک مختلف پوسٹس کے ذریعے اپنی جدوجہد کی داستان لوگوں کو سنائیں گی۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے