کمالا ہیرس نے بلائنڈ ڈیٹ سے قبل اپنے شوہر کو گوگل پر تلاش کیا
کمالا ہیرس اور ڈگلس ایمہوف کی شادی کو 6 سال بیت گئے ہیں لیکن دونوں آج بھی ایک دوسرے کی شخصیت سے متعلق ہر روز نئی چیزیں سیکھ رہے ہیں۔
کمالا ہیرس نے اپنی زندگی کے ہمسفر کو تلاش کرنے سے پہلے اپنی ایشیائی جبلت کا استعمال کیا تھا۔ انہیں یہ بتاتے ہوئے بالکل بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوئی کہ اپنے شوہر ڈگلس ایمہوف کو بلائنڈ ڈیٹ پر ملنے سے پہلے انہیں گوگل پر سرچ کیا تھا۔
کمالا ہیرس امریکا کی نائب صدر بننے والی پہلی خاتون اورایشیائی نژاد خاتون بنیں گی۔ ان کی شادی 2014 میں کیلیفورنیا میں ہوئی تھی اوروہ ڈگلس ایمہوف کے 2 بچوں کی سوتیلی ماں ہیں۔
کمالا ہیرس اورڈگلس ایمہوف کی شادی کو 6 سال بیت گئے ہیں لیکن دونوں آج بھی ایک دوسرے کی شخصیت سے متعلق ہر روز نئی چیزیں سیکھ رہے ہیں۔
دونوں میاں بیوی کے تعلقات میں کچھ راز بھی ہیں۔ ایک راز کمالا ہیرس نے ایک انٹرویو کے دوران شیئر کیا جس کے بارے میں ان کے شوہر بھی لاعلم تھے۔
کمالا ہیرس نے بتایا کہ بلائنڈ ڈیٹ پر جانے سے قبل انہوں نے گوگل پر ڈگلس ایمہوف کو تلاش کیا تھا۔ اس طرح شاید بلائنڈ ڈیٹ کا مقصد ختم ہوگیا تھا کیونکہ جس شخص کو کمالا ہیرس اپنا ہمسفر بنانے جارہی تھیں اس کے بارے میں وہ پہلے ہی معلومات اکٹھا کر چکی تھیں۔
یہ بھی پڑھیے
کمالا ہیرس کے شوہر کے لیے ٹوئٹر نے خصوصی اکاؤنٹ بنادیا
نومنتخب امریکی نائب صدر کمالا ہیرس نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ ڈگلس ایمہوف کے ساتھ بلائنڈ ڈیٹ ان کے دوست نے طے کی تھی۔ ان کے دوست نے نصیحت کی تھی کہ کمالا ڈگلس ایمہوف کو گوگل پر تلاش نہیں کریں۔
دوست کے منع کرنے کے باوجود بھی ڈگلس ایمہوف کو گوگل پر تلاش کر کے شاید کمالا ہیرس تمام شبہات کو دور کرنا چاہتی تھیں۔
کمالا ہیرس نے یہ بات ایک انٹرویو میں بتائی تھی جسے سن کر ان کے شوہر اور امریکی تاریخ کے پہلے ‘سیکنڈ جینٹلمین’ ڈگلس ایمہوف بھی چونک گئے تھے۔