انڈیا میں رخصتی پر دلہن کی روتے روتے موت ہوگئی

گھر والے روزی کو سسرال کے لیے رخصت کررہے تھے کہ وہ روتے ہوئے بےہوش کر گرپڑی۔

انڈیا میں دلہن نے شادی پر اس قدر آنسو بہائے کہ اس کی موت واقع ہوگئی۔ دلہن کی اچانک موت پر خوشیوں بھرے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔  

انڈیا کی ریاست اڑیسا کے ضلعے سون پور میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جو نہ کبھی کسی نے دیکھا نا سنا۔ روزی نامی دلہن کو جب گھر والے سسرال کے لیے رخصت کرنے لگے تو اس نے خاندان سے دوری کا غم اس قدر خود پر سوار کرلیا کہ روتے روتے اُسے دل کا دورہ پڑگیا۔ اسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹر نے مردہ قرار دے دیا۔

انڈیا میں دلہن کی اس اچانک موت نے سب کو حیران کردیا۔ خوشی کے شادیانوں سے گونجنے والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔

پوسٹ مارٹم کے بعد دلہن کی لاش کو اہل خانہ کے حوالے کیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق دلہن کی موت بہت زیادہ رونے کے نتیجے میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے

انڈیا میں باپ نے بیٹی کا سر قلم کرکے گرفتاری دے دی

رشتےداروں کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل والد کی موت کے بعد سے روزی بہت زیادہ دکھی تھیں اور گھر کو چھوڑنے کے خیال نے انہیں مزید جینے نہیں دیا۔ روزی کی شادی کا انتظام اس کے ماموں اور سماجی کارکنان نے مل کر کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر