تائیوان کرونا وائرس سے پاک ہوگیا

تائیوان میں مجموعی طور پر کرونا وائرس سے صرف 10 اموات اور ایک ہزار سے بھی کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کم از کم 2 کروڑ 40 لاکھ لوگوں کی آبادی والا ملک تائیوان کرونا وائرس سے پاک ہوگیا ہے۔ دنیا میں کرونا وائرس کے سامنے آنے سے لے کر اب تک تائیوان بھر میں صرف 10 اموات اور ایک ہزار سے کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تائیوان میں اب ریسٹورنٹس، کیفے، اسکول اور دفاتر وغیرہ میں معمولات زندگی بحال ہوچکے ہیں اور لوگ کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے خوف سے باہر آگئے ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان کے عوام کو اب بھی جسم کے درجہ حرارت کی مستقل جانچ پڑتال، ہاتھوں کی صفائی ستھرائی اور اسکولز سمیت عوامی مقامات پر ماسک پہن کر ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ غیر ملکی مسافروں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آمد کے وقت ایک خاص مدت کے لیے قرنطینہ میں رہیں۔

امیگریشن حکام کے مطابق 2020 میں 2 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ تائیوانی شہریوں کی جزیرے میں آمد و رفت ہوئی جن میں طلباء، کاروباری افراد اور ریٹائرڈ ملازمین شامل تھے۔

New York Times

گذشتہ موسم بہار کے بعد سے سرحدوں کو زائرین کے لیے سخت کردیا گیا ہے لیکن اس وبائی صورتحال کے دوران تائیوان کی حکومت نے گولڈ کارڈز پروگرام کو فروغ دیا ہے جس نے ملازمت میں متعدد انتہائی ہنرمند تائیوانی کارکنوں کی مدد کی ہے۔

حکام کے مطابق دوہری شہریت اور بیرون ملک مقیم تائیوانی باشندوں کی جانب سے اپارٹمنٹس کا مطالبہ گذشتہ سال کے مقابلے میں دوگنا ہوگیا ہے۔ تائیوان کی تمام صنعتیں پنپ نہیں رہی ہیں لیکن ہوٹلز اور ٹور آپریٹرز کے کاروبار میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

گلگت بلتستان کرونا وائرس سے پاک ہوگیا

اس کے علاوہ برآمدات، برقی سامان کی کھیپ اور ملکی سیاحت عروج پر ہے کیونکہ لوگ جاپان یا جنوب مشرقی ایشیاء کے بجائے تائیوان دریافت کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر