مشل اوبامہ نے اے بی سی کے اینکر جمی کو شرمندہ کردیا

مشل اوبامہ نے کہا ہے کہ ’تمام اینکر پرسنز ایک بڑے تاریخی واقعے کے ایک خاص حصے سے چمٹے رہتے ہیں۔‘

سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کی اہلیہ مشل اوبامہ نے امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی (امریکن براڈکاسٹنگ کمپنی) کے اینکر جمی کمیل کو ازدواجی زندگی کے بارے میں سوال کرنے پر ’شٹ اپ کال‘ دے دی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے معروف اینکر جمی کمیل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق امریکی خاتون اول مشل اوبامہ نے کہا کہ تم اب بھی وہی چھوٹے سے بچے ہو جو اندھیرے کمرے میں ٹارچ لے کر گھس جاتا ہے اور تصور کرتا ہے کہ اسے کوئی نہیں دیکھ رہا ہے۔

مشیل اوبامہ نے اپنے نیٹ فلیکس پر آنے والے شو وافلس اور موچی کی تشہیر کے لیے پروگرام جمی کمیل لائیومیں شرکت کی تھی۔ اینکر جمی کمیل نے دوران انٹرویو مشل اوبامہ سے نامناسب سوال کیا تھا۔

جمی کمیل نے سابق صدر باراک اوبامہ کے ساتھ اپنے انٹرویو کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین انٹرویو تھا اور مجھے آپ کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ میں نے ایک سوال باراک اوبامہ سے کیا تھا جس کا رخ انہوں نے آپ کی جانب موڑ دیا تھا۔

اینکر پرسن نے کہا کہ میرا آپ سے بھی وہی سوال ہے کہ جس رات باراک اوبامہ کے حکم پر اوسامہ بن لادن کو مارا گیا تھا کیا آپ دونوں نے اس رات کو یادگار بنانے کے لیے محبت کی تھی؟

اینکر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق امریکی خاتون اول نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ آپ کی طرح دیگر اینکرز بھی اتنے بڑے تاریخی واقعے کے اس حصے کے ساتھ چمٹے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کرونا کو توہم پرستی سمجھنے والے تنزانیہ کے صدر انتقال کر گئے

مشل اوبامہ نے اپنی آنکھوں کو گھماتے ہوئے کہا ہے کہ آج تک کسی نے بھی اس واقعے سے متعلق مجھ سے ایسا سوال نہیں کیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں جمی کمیل نے سابق امریکی صدر باراک اوبامہ سے محبت کے حوالے سے سوال پوچھا تھا جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے یاد پڑتا ہے کہ وہ سورہی تھیں کیونکہ مشل عام طور پر رات 9 بجے سو جاتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر