فرانس مذہبی ہم آہنگی نیوزی لینڈ سے سیکھے

نیوزی لینڈ حکومت نے آئینی ترمیم کے ذریعے مسلم خواتین کے لیے پولیس وردی کے ساتھ حجاب کو یونیفارم کا حصہ بنا دیا ہے۔

ایک طرف فرانس میں اسلامو فوبیا کے حوالے سے منفی سوچ پروان چڑھ رہی ہے وہیں نیوزی لینڈ میں مسلم کمیونٹی کے حوالے سے مذہبی ہم آہنگی فروغ پا رہی ہے۔ نیوزی لینڈ کی حکومت نے مسلم خواتین کے لیے پولیس وردی کے ساتھ حجاب کو یونیفارم کا حصہ بنا دیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کے اسکارف سے متعلق حالیہ بیان نے ان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس اعلان کا مقصد ملکی سطح پر زیادہ سے زیادہ مسلم خواتین کی خدمات سے استفادہ کرنا ہے۔ دنیا بھر کی مسلم خواتین ان کے اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہیں۔

اس سے قبل 2019 میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 2 مساجد میں حملوں کے بعد نیوزی لینڈ کے تمام ٹی وی چینلز کی نیوز اینکرز نے اسکارف پہن کر مسلم خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا تھا۔

2019 کے واقعے میں جاں بحق ہونے افراد کے ورثاء کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نیوزی لینڈ پولیس کی خواتین اہلکاروں اور رضاکاروں نے بھی اسکارف پہنے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

افغان لڑکی کی ڈیزائنگ شاپ میں کپڑوں کے نت نئے ڈیزائنز   

ایک تحقیق کے مطابق نیوزی لینڈ کی آبادی 43 لاکھ افراد پر مشتمل ہے جبکہ مسلم کمیونٹی نیوزی لینڈ کی آبادی کا ایک فیصد ہے۔ نیوزی لینڈ میں 2 ہزار افراد پر مشتمل ایک قومی سروے میں بتایا گیا ہے کہ لوگ کثیرالثقافتی نظریے کے حامی ہیں۔

دوسری جانب 2019 کے اعدادوشمار کے مطابق فرانس میں مسلمان آبادی 5 فیصد ہیں جو 33 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ ہے۔

ایک غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جیکوئس شیراک فرانس کے آخری صدر تھے جو ملکی ترقی کے لیے مختلف کمیونٹیز کے درمیان باہمی ہم آہنگی کے نظریے کے حامی تھے۔

ترک ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آر ٹی) کے مطابق فرانس میں مسلم مخالف پالیسیز سیاست کا حصہ بن چکی ہیں اور حالیہ آئینی ترامیم سے مسلم خواتین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

فرانس نیوزی لینڈ
The Local France

ترک خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 2 سال فرانس میں مسلم کمیونٹی پر بہت بھاری گزرے ہیں جس کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ 2022 میں صدارتی انتخابات ہونے جارہے ہیں اور اسلام دشمنی میں جو جماعت زیادہ آگے ہوگی اس کے جیتنے کے مواقع اتنے زیادہ ہوں گے۔

متعلقہ تحاریر