روئٹرز کی 170 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون مدیر اعلی

خبر رساں ادارہ روئٹرز دنیا بھر میں تقریباً 2 ہزار 450 صحافیوں کے عملے کے ساتھ خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے ’روئٹرز‘ نے اپنی 170 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی خاتون کو ایڈیٹر ان چیف یا مدیر اعلی نامزد کیا ہے۔

برطانوی دارالحکومت لندن میں قائم خبر رساں ادارے روئٹرز نے اپنے ادارے کی ممبر الیسینڈرا گیلونی کو پہلی خاتون مدیر اعلی نامزد کیا ہے۔ اس نامزدگی کا اعلان روئٹرز کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

امریکہ میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کے اہلخانہ کے لیے فنڈ قائم

روم کی رہائشی الیسینڈرا گیلونی روئٹرز کے مدیر اعلی اسٹیفن جے ایڈلر کی جگہ لیں گی جو پچھلی دہائی سے نیوز روم کی قیادت کرنے کے بعد رواں ماہ ریٹائر ہو رہے ہیں۔ ان کی قیادت میں روئٹرزکو صحافت کے کئی ایوارڈز ملے ہیں جن میں 7 پلٹزر انعامات اور اس صنعت کے دیگر اعلیٰ اعزازات شامل ہیں۔

4 زبانوں پر عبور رکھنے والی الیسینڈرا گیلونی کو امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل میں سیاسی اور کاروباری خبروں کا بھی وسیع تجربہ حاصل ہے۔

خبر رساں ادارہ روئٹرزدنیا بھر میں تقریباً 2 ہزار 450 صحافیوں کے عملے کے ساتھ خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

متعلقہ تحاریر