کرونا کے معاملے میں پاکستان کو انڈیا سے سبق سیکھنا چاہیے

انڈیا میں 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جو اب تک سب سے بڑی تعداد ہے کرونا کیسز کی۔

کرونا کی وباء کی تیسری لہر کے دوران انڈیا میں 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جو اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ کرونا کیسز کے بلند ترین شرح کے باعث انڈیا کو آکسیجن کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

 انڈیا میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے متعدد اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ آکسیجن سپلائی کم ہوتی جارہی ہے، ویکسینز چوری ہو رہی ہیں، اسپتالوں میں جگہیں ختم ہو رہی ہے لیکن سیاسی اور مذہبی سرگرمیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بنارس میں کنبھ کا میلہ لاشوں کے ڈھیر لگا گیا

انڈیا  کی ریاست ہریانہ کے  شہر جند کے سول اسپتال سے مبینہ طور پر 1710 کے قریب چیزیں چوری ہوئی ہیں۔ چوری شدہ مواد میں 1270 کووڈ شیلڈ اور 440 کرونا ویکسین موجود تھیں۔

ریاست مدھیہ پردیش میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں لوگوں نے  آکسیجن سلنڈر لوٹ لیے جو انڈیا کے ایک اسپتال میں پہنچائے گئے تھے۔

ضلعے کے کلکٹرکا کہنا ہے کہ کافی لوگوں نے ضلعی اسپتال آنے والے آکسیجن کے ٹرک پر حملہ کیا اور سلنڈر لوٹ لیے۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی نے انڈیا میں کرونا کی وباء کے بڑھتے ہوئے کیسز رپورٹ ہونے اور اسپتالوں میں ویکسینز، بیڈز اور آکسیجن کی کمی پر مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے پوچھا کہ جب وبائی مرض کی نئی لہر کی آمد کے بارے میں حکومت کو معلوم تھا تو حکومت نے فوری اقدامات کیوں نہیں کیے۔ مودی انتخابات میں مصروف ہیں۔ جبکہ کرونا کی وباء کی وجہ سے لوگ مر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ، یوپی میں 4 اپریل سے لے کر 15-16 اپریل تک اس معاملے میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے چونکہ انتخابی مہم چلائی جا رہی تھی۔

کانگریس کے رہنما نے بھارتی وزیر اعظم مودی پر زور دیا کہ وہ بڑے پیمانے پر اجتماعات کو روکنے کے لئے انتخابی مہم بند کردیں۔

انڈیا کرونا کیسز
Financial Express

جو صورتحال اس وقت انڈیا میں ہے وہی صورتحال پاکستان میں بھی ہے جہاں اسی طرح ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا جا اور سیاسی اور مذہبی مجالس تواتر سے منعقد ہو رہی ہیں۔ لہذا پاکستان کو بھی انڈیا کی موجودہ صورتحال سے سبق سیکھنا چاہیے جہاں ویکسینز اور آکسیجن سلینڈرز چوری ہو رہےہیں اور اموات میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر