کرونا کی وباء ماؤنٹ ایورسٹ تک پہنچ گئی

کرونا کی وباء کے باعث’ماؤنٹ ایورسٹ‘کو بھی بند کردیا گیا تھا جسے مارچ 2021 میں کوہ پیماؤں کے لیے دوبارہ کھولا گیا ہے۔

دنیا بھر میں نظام زندگی کو درہم برہم کردینے اور لاکھوں جانیں چھین لینے والی کرونا کی وباء اب دنیا کی بلند ترین چوٹی ’ماؤنٹ ایورسٹ‘ تک پہنچ گئی ہے۔

کرونا کی وباء کے باعث دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹکو بھی بند کردیا گیا تھا جسے مارچ 2021 میں کوہ پیماؤں کے لیے دوبارہ کھولا گیا ہے۔ اس مقام کو کوہ پیماؤں کے لیے کھولتے ہوئے کرونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز کا بھی اطلاق کیا گیا تھا۔

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں واقع سویک اسپتال کی میڈیکل ڈائریکٹر پراتویا پانڈے نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ بیس کیمپ کے حکام نے کوہ پیماؤں کو کرونا کی وباء سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل کروانے کی کوشش کی تھی۔ ہم نے وزارت صحت کے ساتھ مل کر کوہ پیماؤں اور عملے کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی کوہ پیماؤں نے دنیا کی 10ویں بلند ترین چوٹی سر کرلی

جبکہ نیپال کے محکمہ سیاحت کے سربراہ رودا سنگھ  نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے اور ہمیں کوہ پیمائی کے ذریعے معیشت کو بچانا ہے۔‘

غیرملکی میڈیا کے مطابق گذشتہ ہفتے اچانک طبیعت خراب ہونے پر ایک کوہ پیما کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بیس کیمپ سے نکال کر نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

متعلقہ تحاریر