جرمنی سے چائلڈ پورنوگرافی نیٹ ورک کے 4 افراد گرفتار

چائلڈ پورنوگرافی کے ’بوائز ٹاؤن‘ نامی پلیٹ فارم کے 4 لاکھ رجسٹرڈ صارفین تھے۔

یورپ کی یورو پول پولیس نے ڈارک ویب کے ذریعے چلنے والے چائلڈ پورنوگرافی کے نیٹ ورک کے 4 کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پورنوگرافی نیٹ ورک کے 4 لاکھ رجسٹرڈ ممبر ہیں۔ ڈارک ویب انٹرنیٹ کی ایسی یب سائٹس کو کہا جاتا ہے جن تک سرچ انجنز کے ذریعے رسائی ممکن نہیں ہوتی اور ان تک رسائی کے لیے پیسے خرچ کر کے ممبر شپ لینی پڑتی ہے اور خاص لاگ ان اور پاسورڈ کے ذریعے ہی اسے دیکھا جا سکتا ہے۔

فرانس کے خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کی پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ ایک جرمن شہری کو پیراگوئے سے حراست میں لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

یمن میں فلاحی باورچی خانہ اور نئے کپڑوں کے تحفے

ہانگ کانگ، تائیوان اور مکاؤ کے صحافی جیروم ٹیلر نے جرمنی کی پولیس کی کامیاب کارروائی کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس نیٹ ورک کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کی ویڈیو اور تصاویر کو شیئر کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا چائلڈ پورنوگرافی نیٹ ورک ہے جس کے لاکھوں رجسٹرڈ صارفین ہیں۔

کئی ممالک پر مشتمل قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک مشترکہ کارروائی میں بوائز ٹاؤن نامی پلیٹ فارم کے خلاف کارروائی کی ہے۔ جرمن پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بوائز ٹاؤن کے 4 لاکھ رجسٹرڈ صارفین ہیں۔

جرمن پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس پیلٹ فارم پر شیئر کی جانی والی ویڈیوز اور تصاویر میں بچوں کے ساتھ سنگین نوعیت کے تشدد پر منبی تصاویر بھی شامل ہیں۔

جرمن پولیس کی سربراہی میں ہونے والی اس عالمی کارروائی میں ہالینڈ، سویڈن، آسٹریلیا، امریکا اور کینیڈا کی پولیس نے حصہ لیا ہے۔یہ آپریشن رواں سال مارچ کے مہینے میں کیا گیا تھا۔

یورپ کی پولیس یورو پول کے حکام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے حاصل ہونے والی معلومات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس سے کئی دیگر پیڈوفائل پلیٹ فارمز کو مختلف ممالک سے چلانے والے افراد کی گرفتاریاں ممکن ہوسکیں گی۔

پولیس نے گرفتار کیے جانے والے افراد کے نام ظاہر نہیں کیے ہیں لیکن ان کی عمریں اور جن علاقوں سے انہیں گرفتار کیا گیا ہے اس کا ذکر کیا ہے۔

گرفتار ہونے والے 40 سالہ شخص کا تعلق جرمنی کے علاقے پیڈربورن سے ہے۔ ایک 49 سالہ شخص کو میونخ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ 58 سالہ شخص کا تعلق شمالی جرمنی سے ہے لیکن وہ کئی برس سے جنوبی امریکا میں مقیم ہیں۔ انہیں بین الاقوامی وارنٹ پر گرفتار کیا گیا ہے اور جرمن حکام نے ان کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔

یورو پول پولیس کے مطابق 16 سالہ چوتھے شخص کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ مبینہ طور پر اس نیٹ ورک کا سب سے متحرک ممبر ہے جس نے بچوں کی 3 ہزار 500 ویڈیوز اور تصاویر پیلٹ فارم پر پوسٹ کی تھیں۔

متعلقہ تحاریر