مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی سادگی کی مثال

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے مطابق انہوں نے کبھی بزنس کلاس میں سفر نہیں کیا بلکہ اکانامی کلاس میں سفر کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

انڈیا کی ریاست مغربی بنگال کی معروف سیاستدان اور وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کو عام طور پر دیدی(بڑی بہن) کہہ کر پکارا جاتا ہے۔ ان کی جماعت آل انڈیا ترنمول کانگریس نے حالیہ ریاستی انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے لیکن ان کی شخصیت کا ایک اور پہلو ان کی سادگی سے بھرپور زندگی ہے۔

ممتا بینرجی نے خود کو ایک بہترین منصوبہ ساز ثابت کیا ہے۔ انہوں نے مغربی بنگال کی 8ویں وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نریندرہ مودی کو صحت اور سیاست کے میدان میں مشکلات کا سامنا

ممتا بینرجی نے انڈین نیشنل کانگریس سے علیحدگی کے بعد اپنی سیاسی جماعت آل انڈیا ترنمول کانگریس کی بنیاد رکھی تھی۔ ممتا بینرجی اس سے قبل بھی 2 بار مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ممتا بینرجی نے اپنی کمائی اور زندگی گزارنے کی بہت سی سچائیوں سے پردہ اٹھائے ہوئے کئی انکشافات کیے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں جس پارلیمان میں 7 سال سے خدمات انجام دے رہی ہوں وہاں میری تنخواہ 75 ہزار روپے ہے اور میں نے آج تک ایک پیسہ بھی تنخواہ کی مد میں نہیں لیا ہے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مزید انکشاف کیا کہ وہ کبھی بھی بزنس کلاس میں سفر نہیں کرتی ہیں بلکہ اکانامی کلاس میں ہمیشہ سفر کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ اس طرح وہ ریاست کے لاکھوں روپے کی بچت کرتی ہیں۔

ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا کہ ریاست بطور وزیراعلیٰ مجھے تنخواہ دیتی ہیں مگر میں کبھی تنخواہ وصول نہیں کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کرائے کے گھر میں رہتی ہوں اور اس کا کرایہ بھی خود ادا کرتی ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ مغربی بنگال کا کہنا تھا کہ وہ 87 کتابوں کی مصنفہ ہیں اور ان کتابوں کی رائلٹی سے جو کمائی حاصل ہوتی ہے اس سے اپنی زندگی کا گزربسر کرتی ہیں۔

ممتابنرجی کا کہنا تھا کہ ان کی بہت سی کتابیں بہترین فروخت ہونے والی کتابوں میں شمار ہوتی ہیں یا بیسٹ سیلر ہیں جن کی کمائی سے ان کی زندگی  آسانی سے گزر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے میری تیار کردہ موسیقی کی دھنوں سے جو بھی رقم ملتی ہے میں وہ خیرات کردیتی ہوں۔

اُن کی پینٹنگز کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ممتا بینرجی کا کہنا تھا کہ میں اپنے آرٹ کے کام سے حاصل ہونے والی کمائی کا پیسہ بھی اپنے پاس نہیں رکھتی ہوں۔

متعلقہ تحاریر