انڈیا میں 7 کلو سے زیادہ یورینیم رکھنے پر 2 افراد گرفتار
ضبط شدہ یورینیم کی مالیت 21 کروڑ سے بھی زیادہ ہے۔
انڈیا میں پولیس نے 7 کلو سے زیادہ یورینیم ضبط کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر انتہائی تابکا مادہ رکھنے کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
انڈیا کی ریاست مہاراشٹرا میں انسداد دہشتگردی اسکواڈ کے حکام نے بتایا ہے کہ ضبط شدہ یورینیم کی مالیت 21 کروڑ سے بھی زیادہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مادہ انتہائی تابکار اور انسانی جان کے لیے خطرناک ہے۔
مہاراشٹرا پولیس کے مطابق 14 فروری کو انہیں اطلاع ملی کہ جگر پانڈیا نامی شخص غیر قانونی طور پر یورینیم کے ٹکڑے بیچنے جارہا ہے۔ جس کے بعد پوری پلاننگ سے ایک جال بچھا کر اسے اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
انڈیا میں باپ نے بیٹی کا سر قلم کرکے گرفتاری دے دی
ملزمان سے برآمد ہونے والے مواد کا ذریعہ معلوم کرنے اور اسے کہاں بھیجا جا رہا تھا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
بھابہ جوہری ریسرچ سینٹر کی رپورٹ میں ضبط شدہ مواد کے انتہائی تابکار ہونے کی تصدیق کے بعد بدھ کو ممبئی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
انڈین پولیس کی طرف سے انتہائی تابکاری مادہ ضبط کرنے کا یہ دوسرا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اس سے پہلے سال 2016 میں پولیس نے تھانا شہر سے تقریباً 9 کلو یورینیم ضبط کی تھی۔
واضح رہے کہ یورینیم جوہری دھماکا خیز مواد بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔









