میئر لندن صادق خان کیا اگلے برطانوی وزیراعظم ہیں؟

صادق خان نے حکومتی جماعت کے شان بیلی کو شکست دے دی۔

پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان دوسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب ہوگئے ہیں۔ سوال تو یہ ہے کہ ماضی میں 3 مرتبہ میئر رہنے والے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی طرح کیا صادق خان بھی مستقبل میں برطانوی وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

لندن کے بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی کے مسلمان امیدوار صادق خان کل 12 لاکھ 6 ہزار 34 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ان کے حریف شان بیلی جن کا تعلق کنزرویٹیو جماعت سے ہے، انہیں 9 لاکھ 77 ہزار 601 ملے۔ صادق خان نے 55.2 فیصد جبکہ شان بیلی نے 44.8 فیصد ووٹ لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کرونا کے سبب نیوزی لینڈ کی انڈیا پر برطانیہ کی پاکستان پر پابندی

صادق خان کو دوسری مرتبہ میئر لندن بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جبکہ ان کے مدمقابل شان بیلی کا شمار بھی شہر کی معروف شخصیات میں ہوتا ہے۔

برطانیہ کے موجودہ وزیر اعظم بورس جانسن ماضی میں 3 مرتبہ لندن کے میئر رہ چکے ہیں۔ صادق خان بھی دوسری مرتبہ الیکشن جیت چکے ہیں اور ان کی بطور میئر شہریوں میں مقبولیت کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ  تیسری مرتبہ بھی یہ اعزاز اپنے نام کرلیں گے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ صادق خان کی اس مرتبہ اکثریت بورس جانسن کی 2012 اور 2016  کی اکثریت سے بھی زیادہ ہے۔

تین مرتبہ میئر کی کرسی پر براجمان ہونے کے بعد بورس جانسن تو برطانیہ کے وزیراعظم بن گئے لیکن کیا یہی خوش قسمتی صادق خان کے قدم بھی چومے گی؟ اس پر ایک سوالیہ نشان ہے۔

متعلقہ تحاریر