نیو یارک نئی ماسک گائیڈ لائنز کے بعد کھلنا شروع

امریکی ریاست نیو یارک  میں کرونا کے بعد زندگی معمول پر آنا شروع ہو گئی ہے اور 2 روز کے دوران کرونا کی پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے اور ماسک پہننے سماجی فاصلہ رکھنے سے متعلق نئی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

نیو یارک کے گورنر اینڈریو کومو کا کہناہے کہ ریاست معمول پر آ رہی ہے اور ویکسین مکمل کرنے والے افراد کو زیادہ تر عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ۔

کاروباری مقامات پر 6 فٹ کا فاصلہ برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ البتہ نیو یارک میں بند جگہوں پر سماجی اجتماعات میں 250 افراد سے زیادہ کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔

کھلی فضا میں منعقد کیے جانے والے اجتماعات پر سے لوگوں کے حد پر پابندی اٹھا لی گئی ہے۔

نیو یارک کے بیماریوں کی روک تھام اور ان پر قابو پانے کے ادارے نے کرونا کے تناظر میں نئی ماسک گائڈلائنز جاری کی ہیں۔

نیو یارک کے گورنر اینڈریو کومو نے تنبیہ کی ہے کہ ان تمام اقدامات کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کووڈ 19 تاریخ کی کتابوں کا حصہ بن گیا ہے بلکہ لوگوں کو اب بھی محتاط رہنا ہوگا اور حفاظتی ہدایات پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔

رواں ہفتے جاری کیے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق کووڈ 19 کے روزآنے کے اعدادو شمار میں ایک فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ نیوز یارک کی 10 لاکھ آبادی میں سے 50 فیصد سے زیادہ کو کرونا سے بچاؤ کی کم از کم ایک خوراک دی جا چکی ہے۔

نیوز 360 نے اس موضوع پر ڈجیٹل ویڈیو بنائی ہے ضرور دیکھیے۔

یہ بھی دیکھیے

گھانا کی خاتون کا اکاؤنٹینٹ سے مشروم کوئن تک کا سفر

متعلقہ تحاریر