خواتین ملازمین کو کم تنخواہیں دینے پر گوگل پر مقدمہ
گوگل پر مقدمہ 4 خواتین ملازمین نے دائر کروایا ہے جبکہ یہ 4 خواتین 10 ہزار 800 خواتین کی نمائندگی کریں گی۔
![گوگل پاکستان رجسٹرڈ](https://news360.tv/wp-content/uploads/2021/05/گوگل.jpg)
مرد ملازمین کے مقابلے میں خواتین ملازمین کو کم تنخواہیں دینے پر گوگل پر مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔ مقدمہ گوگل کی 4 خواتین ملازمین نے دائر کروایا ہے۔
گوگل پر مقدمہ کمپنی کی خواتین ملازمین کیلی ایلس، ہولی پیز، کیلی وسوری اور ہیڈی لامر نے دائر کروایا ہے۔ یہ 4 خواتین 10 ہزار 800 خواتین کی نمائندگی کریں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ’گوگل قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مرد ملازمین کے مقابلے میں خواتین کو کم تنخواہیں دیتا ہے۔‘
یہ بھی پڑھیے
گوگل نے ورک فرام ہوم سے ایک ارب ڈالر بچالیے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2013 میں 10 ہزار 800 خواتین ملازمین نے گوگل میں مختلف عہدے حاصل کیے تھے۔ اب ان ہی خواتین نے گوگل پر مقدمہ دائر کیا ہے۔
If successful, the group could get more than $600 million in damages. https://t.co/KqrDdUmtxd
— AustinBizJournal (@MyABJ) June 1, 2021
خواتین کی نمائندگی کرنے والی وکیل کیلی ڈرموڈی کا کہنا ہے کہ ’گوگل اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں یہ خواتین کے لیے ایک اہم دن ہے اور ہمیں رہنمائی کرنے پر اپنے بہادر موکلوں (کلائنٹس) پر فخر ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کمپنیوں کو قانونی چارہ جوئی میں پیسے خرچ کرنے کے بجائے خواتین کی تنخواہوں کی ادائیگی کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔‘