ملالہ یوسفزئی کا ووگ انٹرویو کس نے لیا؟

ملالہ یوسفزئی نے ووگ انٹرویو کی ویڈیو شیئر کی جس میں ایپل کے سربراہ ٹم کک ان کا انٹرویو لے رہے ہیں۔

نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی کا امریکی فیشن میگزین کو دیا گیا انٹرویو ایپل کمپنی کے سی ای او ٹم کک نے لیا۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ملالہ نے ویڈیو شیئر کردی۔

سوشل میڈیا پر پچھلے 2 روز سے ملالہ یوسفزئی کے ووگ انٹرویو کے چرچے ہورہے ہیں۔ کہیں ملالہ کے ثقافتی لباس پر خیالات کو موضوع بحث بنایا جارہا ہے تو کہیں شادی سے متعلق بیان پر تنقید کی جارہی ہے لیکن یہ یادگار انٹرویو کس شخصیت نے لیا اس پر اب تک بات نہیں گئی۔

ملالہ یوسفزئی نے انسٹاگرام پر ووگ انٹرویو کی ویڈیو شیئر کی جس میں عالمی شہرت یافتہ ٹیک کمپنی ایپل کے سربراہ ٹم کک ملالہ کا انٹرویو لیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Malala (@malala)


یہ بھی پڑھیے

ملالہ یوسفزئی اور ایپل ٹی وی پلس کے درمیان معاہدہ

ملالہ یوسفزئی نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ وہ خود کو اس بات کے لیے خوش قسمت تصور کرتی ہیں کہ ووگ کے لیے ان کا انٹرویو ٹم کک نے لیا۔ ملالہ کے مطابق انٹرویو میں ملالہ فنڈ، پسندیدہ ٹی وی شو، آن لائن پرائیویسی اور لاک ڈاؤن کے دوران مصروفیات سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔

رواں سال عالمی یوم خواتین پر ملالہ یوسفزئی اور ایپل ٹی وی پلس کے درمیان پروگرامنگ پارٹنرشپ کا معاہدہ ہوا تھا۔ اس حوالے سے امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کو انٹرویو دیتے ہوئے ملالہ نے کہا تھا کہ ایپل ٹی وی کے ساتھ اسٹریمنگ سروس شروع کرنا ان کی زندگی کا سب سے حیران کن اور ناقابل یقین اضافہ ہے۔

واضح رہے کہ سال 2018 میں ملالہ فنڈ اور ایپل کے درمیان پسماندہ ممالک میں لڑکیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے حوالے سے بھی  معاہدہ طے پایا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر