’جیف بیزوس کو زمین پر واپس نہ آنے دیا جائے‘

ایمزون کے مالک کے خلاف درخواست کی 10 ہزار سے زائد افراد نے حمایت کردی ہے۔

ایمزون کے مالک اور دنیا کے امیر ترین انسان جیف بیزوس نے حال ہی میں خلاء کے سفر کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف درخواست دائر ہوئی ہے کہ انہیں خلاء میں جانے کے بعد زمین پر واپس آنے سے روکا جائے۔

ویب سائٹ چینج ڈاٹ او آر جی پر سب سے پہلے درخواست جوز اورٹیز نامی شخص نے دائر کی تھی۔ درخواست کی منظوری کے لیے 10 ہزار افراد کے دستخط درکار ہوتے ہیں جبکہ اب تک 10 ہزار سے زائد افراد قرارداد کی حمایت کرچکے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ زمین اور خلاء میں ارب پتی لوگوں کا وجود نہیں ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو کا سورس کوڈ نیلامی کے پیش

درخواست گزاروں نے ایمزون کے مالک جیف بیزوس کا موازنہ سپرمین فلم کے ولن لیکس لوتھر سے کیا ہے۔ انہوں نے ایمزون کے مالک سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو بھی اپنے ساتھ لے جائیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل جیف بیزوس نے انسٹاگرام پر اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ 20 جولائی کو خلاء کا سفر کریں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jeff Bezos (@jeffbezos)

جیف بیزوس ایرو اسپیس کمپنی بلیو اوریجن کے مالک بھی ہیں۔ بلیو اوریجن کی خلاء تک جانے والی یہ پہلی پرواز ہوگی جس میں ایمزون کے مالک کے ساتھ صرف 5 افراد کی جگہ موجود ہے۔

متعلقہ تحاریر