پوپ فرانسس نے اسپائیڈر مین کا تحفہ قبول کر کے روایت توڑ دی

اسپائیڈر مین کے لباس میں ملبوس شخص نے پوپ فرانسس کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔

مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے مارول سپر ہیرو اسپائیڈر مین کے لباس میں ملبوس شخص کا تحفہ قبول کر کے روایت توڑ دی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز ویٹی کن میں پوپ فرانسس نے اپنے گھر آنے والے زائرین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایک ایسا شخص بھی موجود تھا جس نے مارول سپر ہیرو اسپائیڈر مین کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔ پوپ فرانسس اس غیرمعمولی لباس کا انتخاب دیکھ کر اُس کے پاس گئے اور دونوں نے مصافحہ کیا۔ اسپائیڈر مین کے لباس میں ملبوس شخص نے پوپ فرانسس کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔

اسپائیڈر مین کا روپ دھارے ہوئے شخص نے پوپ فرانسس کو سپر ہیرو کا ماسک بطور تحفہ دیا جسے روحانی پیشوا نے قبول کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے

ویٹی کن ہم جنس پرستی کی اجازت کیوں نہیں دے رہا؟

کچھ ٹوئٹر صارفین کا خیال ہے کہ پوپ فرانسس نے تحفہ قبول کر کے روایت توڑ دی ہے کیونکہ مسیحی برادری خدا کے بعد صرف حضرت عیسیٰ کو مانتی ہے اور ان کی نظر میں سپر ہیروز کا کوئی وجود نہیں ہے۔ بیشتر ٹوئٹر صارفین نے اس عمل کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ مہینے میں ایک مرتبہ پوپ فرانسس عوام سے ملاقات کرتے ہیں اور ملاقات کرنے والے اسے اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر