پاکستان کے جاسوسی غبارے بھارت پہنچ گئے

ایک صارف نے لکھا کہ آئی ایس آئی کے نئے ایجنٹس غباروں کا روپ دھار کر آئے ہیں۔

بھارتی حکومت پاگل پن کی حد تک پاکستان فوبیا کا شکار ہوگئی ہے۔ بھارتی سرحد پر کھیتوں میں پاکستان سے اڑکر جانے والے قومی پرچم کے رنگوں سے مزین غباروں کو جاسوسی غبارے قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا صارفین بھارتی سوچ پر حیران رہ گئے۔

بھارت کو اپنے یوم آزادی پر جشن منانے سے زیادہ پاکستان کے غباروں کی فکر لگ گئی۔ بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کے ٹوئٹر ہینڈل پر کی گئی پوسٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے روپ نگر کے سرحدی گاؤں سندویا کے کھیتوں سے پاکستانی پرچم کے رنگوں سے مزین غبارے تحویل میں لے لیے ہیں جن پر آئی لوو پاکستان لکھا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

جشن آزادی پر ہم کس سے آزادی مانگ رہے تھے؟

بھارتی پولیس نے غباروں کو بھی جاسوسی غبارے قرار دے دیا۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ایس ایس پی روپ نگر اکھیل چوہدری کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ یہ غبارے قریبی علاقے سے آئے ہیں لیکن دیگر پہلوؤں پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھارتی حکومت کی سوچ کا خوب مذاق اڑایا گیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ آئی ایس آئی کے نئے ایجنٹس غباروں کا روپ دھار کر آئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر