کیوبا کی سفارت کار کا اسرائیل کو کرارا جواب
شرکا فلسطین میں اسرائیلی فورسز کے مظالم پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کریں اور کھڑے ہوجائیں، کیوبن سفارتکار
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ سیشن کے تناظر میں چار برس قبل وائرل ہونے والی ایک ویڈیو دوبارہ گردش کررہی ہے۔ اسرائیلی سفارتکار کو کیوبا کی نمائندگی کرنے والی سفارت کار نے کرارا جواب دیا۔
جولائی 2017 کو اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے اجلاس میں اسرائیل کی نمائندگی کرنے والے کارمل شما ہاکوہین نے تمام شرکا سے کہا کہ ہولوکاسٹ میں مرنے والے افراد کے لیے کھڑے ہو کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کریں۔
حیران کن طور پر تمام ممالک کے نمائندگان اور سفارتی عملہ اسرائیلی سفارت کار کے کہنے پر کھڑا ہوگیا۔
لیکن ایک ملک ایسا بھی تھا جس کی نمائندگی کرنے والی خاتون نہ صرف اس موقع پر بیٹھی رہیں بلکہ انہوں نے اگلے ہی لمحے فلسطینی مسلمانوں کے حق میں پورے کورم کو خاموشی سے کھڑا کروا دیا۔
In UNO Isreali representative forcibly asked every one to observe one minute silence for 6 million Jews killed in holocaust . immediately after that, watch what Cuban representative did.
Well done Cuba.@MJibranNasir @muniba_mazari @MunizaeJahangir pic.twitter.com/GxamGQuB7x— Shahab Zuberi (@zuberishahab) September 26, 2021
ان خاتون سفارت کار کا تعلق کیوبا سے تھا اور انہوں نے کہا کہ اسرائیلی نمائندے کو پورے ہال پر اپنی مرضی مسلط کرنے کے بجائے اسپیکر سے گزارش کرنی چاہیے تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایسا ہی ہے تو میں بھی تمام شرکا سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے جاری مظالم پر ایک منٹ کے لیے خاموشی اختیار کریں اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کھڑے ہوجائیں۔
کیوبن سفارتکار کے کہنے پر اجلاس میں موجود افراد نے اتفاق کیا اور خاموشی سے کھڑے بھی ہوئے۔
سوال یہ ہے کہ درجنوں اسلامی ممالک کے سفارتکار بھی مذکورہ اجلاس میں موجود تھے۔ کیا ان کی طرف سے اسرائیلی اقدام کے خلاف ردعمل نہیں آنا چاہیے تھا؟
کیوبا ایک کمیونسٹ ریاست ہے لیکن اس کی خاتون سفارت کار نے فلسطینی مسلمانوں کے حق میں پورے یونیسکو اجلاس کے دوران خاموشی اختیار کروا کر اسلامی ممالک کو بھی جھنجھوڑنے کی کوشش کی ہے۔