متحدہ عرب امارات کا مریخ کے بعد وینس پر جانے کا اعلان
5 سالہ سفر سنہ 2028 میں شروع ہوگا، مسافت اتنی ہوگی کہ جس میں 7 مرتبہ مریخ پر پہنچا جاسکتا ہے۔

مریخ پر پہنچنے کے ایک سال بعد متحدہ عرب امارات ایک نئے خلائی مشن پر کام کررہا ہے۔ ملک کے نائب صدر نے نئے سیارے زہرہ(Venus) کو کھوجنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ نیا منصوبہ مریخ پر جانے کے مشن سے پانچ گنا زیادہ مشکل ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اونٹوں کا مقابلہ حسن، کلوننگ کی مانگ میں اضافہ
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ ملک کا نیا مشن 7 ستاروں کو دریافت کرنا ہے۔ اس طرح کسی بھی ستارے پر پہلا عربی شخص بھی قدم رکھے گا۔
The launch of a new project to explore Venus and the asteroid belt sets an ambitious new goal for our country’s burgeoning space programme. The UAE is determined to make a meaningful contribution to space exploration, scientific research and our understanding of the solar system. pic.twitter.com/bS7QJpK0KL
— محمد بن زايد (@MohamedBinZayed) October 5, 2021
اماراتی اسپیس کرافٹ زہرہ پر پہنچنے کے لیے 3.6 بلین کلومیٹر کا سفر 5 سال میں طے کرے گا۔ اس سفر کی مسافت اتنی ہوگی کہ جس میں 7 مرتبہ مریخ پر پہنچا جاسکتا ہے۔
یو اے ای کی اسپیس ایجنسی نے کہا ہے کہ یہ 5 سالہ سفر سنہ 2028 میں شروع ہوگا۔ اس مشن کے لیے اسپیس کرافٹ 7 سال میں بنایا جائے گا۔
یہ مشن ملک کے قیام کے 50 سال مکمل ہونے کی خوشی میں جاری پروگرام “Projects of The 50th” کا حصہ ہے جس میں کئی ترقیاتی اور معاشی منصوبے شامل ہیں۔
اماراتی اخبار الخلیج ٹائمز کے مطابق شیخ محمد نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ آسمان پر موجود ایک تہائی ستاروں کے نام عربی زبان میں ہیں کیونکہ عرب فلکیات میں سبقت رکھتے تھے۔ ہمارا مشن ہے کہ عرب تہذیب کی شان و شوکت بحال کی جائے۔”