امریکی صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرگئی
خاتون نائب صدر کملاہیرس کے حلقے کے بہت سے لوگ ان کی ساخت کو کمزور کرنے کی کوشش پر غصے میں ہیں

امریکہ کے معروف نیوز چینل سی این این کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی خاتون نائب کملا ہیرس اور ان کے حمایتوں کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن اور ان کی ٹیم کملا ہیرس کی کارکردگی سے سخت مایوس ہوئے ہیں تنازعات یہاں تک پہنچ گئے ہیں کہ کملا ہیرس پر عدم وفاداری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انھوں نے امریکی صدر کی حمایت کے مقابلے میں خود کو صدارتی امیدوار کے طور پر نامزد کرنے کی کوشش کی۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ان خبروں کے منظر عام پر آتے ہیں دونوں جانب سے الزامات اور عائد کئے گئےہیں جس سے صورتحال مزید گھمبیر ہوگئی ہے، اس حوالے سےسی این این سے گفتگو کرنے والے امریکہ کے حالیہ اور سابق ذمے داران کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کےا ندر صورت حال پیچیدہ ہےہوگئی ہے، کمالا ہیرس کے حمایتی نائب صدر کی ساخت کو نقصان پہنچانے کی کوششوں پر چراغ پا ہیں۔
دوسری جانب امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے اپنے قریبی رفیقوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو سیاسی تنہائی کا شکار بنایا جارہا ہے ان کو اس حد تک کمزور پوزیشن میں دیکھا جا رہا ہے کہ واشنگٹن کے اندر اور باہر سینئر ڈیموکریٹس نے خفیہ طور سے باتیں شروع کر دی ہیں۔ یہ لوگ ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہیں کہ وائٹ ہاؤس نے خاتون نائب صدر کو منظر عام سے ہی غائب کردیا ہے اس کےپیچھے کوئی انتہائی سنجیدہ مسئلہ ہے جس کو منظر عام پر آنا چاہئے ۔









