نیوز اینکر فٹ پاتھ پر سموسے بیچنے پر کیوں مجبور ہوگیا؟

امریکا کےغلام افغانستان میں  ٹی وی پر خبریں پڑھنے والا نیوز اینکر طالبان کے آزاد افغانستان میں فٹ پاتھ پر سموسے فروخت کرنے پر مجبور ہوگیا

افغانستان میں جنگ ختم ہوگئی لیکن افغان شہریوں کی مشکلات  کم نہ ہوسکیں۔

امریکا کےغلام افغانستان میں  ٹی وی پر خبریں پڑھنے والا نیوز اینکر طالبان کے آزاد افغانستان میں فٹ پاتھ پر سموسے فروخت کرنے پر مجبور ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے

امریکی انخلا کے بعد ہندوستانی وفد کی افغانستان آمد، مختلف امور پر تبادلہ خیال

افغان حکام کا دوران نشریات خواتین اینکرز کو چہرہ ڈھانپنے کاحکم

افغان صحافی نادیہ مومند نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل  پر ایک فوٹو کولاج شیئر کیا ہے جس میں   ماضی میں نیوز اسٹوڈیو  میں بیٹھ کر خبریں پڑھنے والے اینکر کو فٹھ پر بیٹھ کر سموسے فروخت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

نادیہ مومند نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے  کہ بطور صحافی  زندگی بھر کی محنت اور جدوجہدافغانستان کی باصلاحیت نوجوان نسل کے لیے اس طرح ختم ہوتی ہے،یہ ایک سیاہ  تاریخ ہے جو ہمارے لیے ہر چند سال بعد خود کو دہراتی ہے۔

واضح رہے کہ طالبان کی حکومت کے قیام  کے بعد افغانستان  کوعالمی تنہائی کے باعث  سخت معاشی حالات کا سامنا ہے۔افغان شہری گزربسر کے لیے اپنے اعضا اور بچے تک فروخت کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر