جنگ زدہ یوکرین کے صدر اور خاتون اول کو فیشن میگزین کا فوٹو شوٹ مہنگا پڑگیا

امریکی ووگ میگزین نے صدر زیلنسکی اور انکی اہلیہ کے انٹرویو کیلیے فوٹو شوٹ کیا تھا، تصاویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر طوفان آگیا

جنگ زدہ یورپی ملک یوکرین کے صدر او ر خاتون  اول کو امریکی فیشن میگزین ووگ کیلیے فوٹ شوٹ مہنگا پڑگیا۔

صدرولادیمیر زیلنسکی اور ان کی 44سالہ اہلیہ اولینا ریلنسکا   کو سوشل میڈیا پر شدید تنقیدکا سامناہے۔

یہ بھی پڑھیے

امریکی صدر 2 ویکسینز اور 2 بوسٹرز لگوانے کے باوجود کرونا کا شکار

ایلون مسک نے کتنے عرصے سے سیکس نہیں کیا؟

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور ان کی  اہلیہ اولینا ریلنسکا نے امریکی میگزین ووگ کو خصوصی انٹرویو دیا جس کیلئے جوڑے نے اپنے گھر کے علاوہ تباہ شدہ طیاروں، گاڑیوں، عمارتوں اور املاک کے ساتھ فوٹو شوٹ بھی کروایا جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

تصاویر میں یوکرینی صدر اور خاتون اول کو اپنے گھر کے اندر ایک دوسرے کے ساتھ رومانوی انداز میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے، دوسری تصویر میں زیلنسکی اور انکی اہلیہ ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے بیٹھے ہیں۔ ایک اور تصویرمیں خاتون اول کو تباہ شدہ یوکرینی طیارے کے قریب نئی فوجی وردیوں میں ملبوس ماڈل نما خواتین اہلکاروں کی حفاظت میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

آخری تصویرمیں یوکرینی صدر کی اہلیہ کوایک عمارت کی سیڑھیوں پر بیٹھ کر پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ اس تصویر کو ووگ میگزین نے ​​یوکرین کی خاتون اول کی “بہادری کی تصویر” قرار دیا اور میگزین کے آن لائن ایڈیشن کا سرورق بھی بنایا ہے۔

انٹرویو کیلئے کروائے گئے فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو یوکرینی اور روسی شہریوں نے صدر اور خاتون اوّل کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

ایک صارف نے صدر اور خاتون اول کے فوٹوشوٹ کو دیکھ کر حیرانی کا اظہار کیا ہے کہ کیا واقعی یہ جنگ زدہ ملک کے سربراہ ہیں۔

 ایک اور صارف نے لکھا کہ یوکرینی فوجیوں روزانہ بڑی تعداد میں   جنگ کی  نذر ہورہے ہیں اور صدر زیلنسکی فوٹو شوٹ میں مصروف ہیں۔

متعلقہ تحاریر