پاکستان پر غلطی سے میزائل داغنے کے ذمے دار بھارتی فضائیہ کے 3افسر برطرف

بھارتی براہموس میزائل رواں سال 9 مارچ کو پاکستانی حدود میں 260کلو میٹر اندر آنے کے بعد میاں چنوں یے، برطرف افسران میں ایک گروپ کیپٹن، ایک ونگ کمانڈر اور ایک اسکواڈرن لیڈر شامل،

بھارتی حکومت  نے پاکستان پر غلطی سے میزائل داغنے کے ذمے دار  بھارتی فضائیہ کے  3 افسران کوملازمت سے برطرف کردیا۔

بھارتی فضائیہ تینوں سینئر افسران کورٹ آف انکوائری میں تکنیکی  غلطی کے ذمےدار قرار پائے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

بھارت کا بے قابو میزائل نظام عالمی امن کیلئے خطرہ بن گیا

انڈین صحافیوں کی اپنے جوہری ہتھیاروں سے لیس میزائل سسٹم پر تنقید

 

یہ واقعہ 9 مارچ کو پیش آیا تھا اور بھارتی براہموس  میزائل3 منٹ سے زائد محو پرواز  رہنے کے بعد پاکستانی حدود میں 260کلومیٹر  کا فاصلہ طے کرنے کے  بعد  میاں چنوں کے قریب گرا تھا تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا تھا کیونکہ اس میزائل کا وار ہیڈ فعال نہیں تھا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کو بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس معاملے کے حقائق جاننے کے لیے ایک کورٹ آف انکوائری کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جس کا کام اس واقعے کے ذمہ داران کا تعین کرنا بھی تھی۔

بیان کے مطابق تحقیقات سے پتہ چلا کہ ’تین افسران کا مروجہ طریقۂ کار سے ہٹنا میزائل کے حادثاتی فائر کی وجہ بنا۔فضائیہ کا کہنا ہے کہ ان تینوں افسران کو ہی اس واقعے کا بنیادی ذمہ دار قرار دیا گیا ہے اور انھیں فوری طور پر برخاست کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 23 اگست کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔برطرف افسران میں ایک گروپ کیپٹن، ایک ونگ کمانڈر اور ایک اسکواڈرن لیڈر شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر