ہیلری کلنٹن کا اسکرٹ نہ پہننے کے حوالے سے حیران کن انکشاف

1995 میں دورہ برازیل کے دوران سابق امریکی خاتون اول کے ساتھ پیش آنے والا ناخوشگوار واقعہ فیصلے کی وجہ بنا۔

سابق امریکی وزیرخارجہ اور سابق خاتون اول  ہیلری کلنٹن نے اسکرٹ کی جگہ پینٹ سوٹ کو بطور لباس اپنانے کی وجہ بتاتے ہوئے اہم انکشاف کیا ہے۔

ہیلری کلنٹن نےحال ہی میں  سی بی ایس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرومیں پینٹ سوٹ کے بطور لباس انتخاب کی اصل وجہ بتا ئی ہے.

یہ بھی پڑھیے

رقص کرتی رہیں، ہلیری کلنٹن فن لینڈ کی وزیراعظم  کی حمایت میں آگے آگئیں

امریکی صدر کی حفاظت پر مامور سیکرٹ سروس کی سربراہی خاتون کے سپرد

ہیلری کلنٹن نے انکشاف کیاکہ انہوں نے 1995 میں برازیل کے دورے کے دوران اسکرٹ پہنا تھا اس دوران فوٹوگرافرز نے نیچے سے بھی ان کی تصاویر کھینچیں۔ہیلری نے بتایا کہ” میں ایک صوفے پر بیٹھی ہوئی تھی  اور پریس کو اندرآنے  دیا گیا۔ وہاں ان کا ایک گروپ تصاویر کھینچ رہا تھا“ اطلاعات کے مطابق ان کی تصاویر  برازیل کی ایک زیرجامہ بنانے والی کمپنی کے اشتہار کے لیے استعمال کی گئیں۔

نہوں نے مزید  بتایا کہ”اچانک وائٹ ہاؤس کو ان بل بورڈز سے آگاہ کیا گیا جن میں مجھے  بیٹھے ہوئے دکھایا گیا تھا، میں نے سوچا کہ میری ٹانگیں ایک ساتھ ہیں  لیکن جس طرح سےانہیں فلمایا گیا تھا ، یہ ایک طرح کی محرک  خیال کی جارہی تھیں۔“

چناچہ اس واقعے کے بعد انہوں نے اسکرٹ کی جگہ پینٹ سوٹ پرپہننے کا فیصلہ کیا۔وہ کہتی ہیں کہ” مجھے ہر وقت فوٹوگرافرز کے ساتھ رہنے کا تجربہ ہوا ۔ میں اسٹیج پر ہوتی اور سیڑھیاں چڑھتی تو وہ مجھ سے نیچے ہوتے ، میں اس صورتحال سے نمٹ نہیں پارہی تھی لہٰذا میں نے پتلون پہننا شروع کردی۔“

اس سے قبل”کیا ہوا “کے زیرعنوان اپنی یادداشت میں انہوں نے لکھا تھا کہ پینٹ سوٹ انہیں  پیشہ ورانہ  اور ہردم تیار رہنے کا احساس دلاتا ہے۔“

انہوں نے مزید کہا، "میں نے یہ بھی سوچا کہ اچھا ہو گا کہ وہ کریں جو مرد سیاست دان کرتے ہیں اور ہر روز کم و بیش وہی چیز پہنتے ہیں۔ہیلری کلنٹن  کہتی ہیں پینٹ سوٹ ان کے لیے  خلفشار مخالف تکنیک کا بھی کام کرتے ہیں تاکہ لوگ  ان سے زیادہ ان کی  باتوں پر توجہ مرکوز رکھ سکیں۔

متعلقہ تحاریر