بھارت کا مشہور و معروف اخبار ہندوستان ٹائمز بغیر تصدیق خبریں شائع کرنے لگا

بھارت کا نامور جریدے ہندوستان ٹائمز گزشتہ روزملکہ برطانیہ کی موت کی خبر شائع کی تو جریدے کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تاہم خبر کی حساسیت کا احساس ہوا تو انہوں نے فوری طور پراپنی خبر کی تردید کی اور بتایا کہ ملکہ زندہ ہیں تاہم وہ شدید بیمار ہیں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے

بھارت کا نامور جریدہ ہندوستان ٹائمز اپنے صارفین کو غلط  خبریں اورمعلومات  فراہم کرنے لگا ہے۔ بھارتی اخبار نے ملکہ برطانیہ کی موت کی خبر شائع کی تو رائل فیملی نے خبر کی تردید کی تھی ملکہ زندہ ہیں تاہم وہ شدید بیمار ہے ۔

بھارت کا نامور جریدے ہندوستان ٹائمز گزشتہ روز ملکہ برطانیہ کی موت کی خبر شائع کی تو جریدے کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا کہ ملکہ زندہ ہیں تو  نامور جریدے نے بنا تصدیق کیے ان کے انتقال کی خبر کیوں شائع کی ۔

یہ بھی پڑھیے

ملازمت کھونے کا خوف، بھارتی مسلمان اپنے مسلم نام تبدیل کرنے لگے

بھارتی اخبار کو جب خبرکی حساسیت کا احساس ہوا تو ادارے نے فوری طور پر اپنی خبر کی تردید کی اور کہا کہ ملکہ برطانیہ شدید بیمار ہیں اور اس وقت اسپتال میں ڈاکٹرز کی زیرنگرانی ہیں ان کو طبی  امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

سوشل میڈیا صارفین نے ہندوستان ٹائمز کی جانب سے بنا تصدیق کیے خبرکی اشاعت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ اتنے نامور اخبار کو کوئی بھی خبر بنا تصدیق  کیے نہیں شائع کرنے چاہیے تھی ۔

ونود کمار نامی صارف نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ ایسا میڈیا اور ان کے ایس ایم ہینڈل غیر مصدقہ مواد کو پھیلانے کے لیے اتنی تیزی سے کیوں چلتے ہیں کہ غلطی پر افسوس کرنے کے لیے حقیقت میں پختہ نہیں ہوا؟۔

ڈاکٹر کلپنا سری نامی ٹوئٹر ہینڈل سے ہندوستان ٹائمز تنقید کی گئی تھے سنسنی خیز خبریں پوسٹ کرنے سے پہلے تصدیق کر  لیا کریں جبکہ ایک دوسرے صارف نے کہا کہ  یہی خبر منی کنٹرول نے بھی دی اور پھر خاموشی سے پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔

متعلقہ تحاریر