برطانوی شہریوں نے چارلس سوئم کو بادشاہ تسلیم کرنے سے انکارکردیا

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے انتقال کے بعد بادشاہ منتخب ہونے والے چارلس کی باشاہت کے خلاف شہریو ں نے احتجاج شروع کردیا، پولیس نے"ناٹ مائی کنگ"مہم چلانے والوں کو گرفتار کرنا شروع کردیا جس سے مملکت متحدہ برطانیہ کےسیاسی ماحول میں کشیدگی پھیلنے لگی ہے، عوام نے پولیس کے سلوک کو غیر قانونی قرار  دے دیا

برطانوی شہریوں نے چارلس سوئم کو نیا بادشاہ تسلیم کرنے سے انکارکردیا ہے۔ ملکہ برطانیہ الزبتھ  دوئم کے انتقال کے بعد بادشاہ منتخب ہونے والے چارلس کی باشاہت کے خلاف شہریو ں نے ناٹ مائی کنگ نامی احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا ہے ۔

برطانوی شہریوں نے ملک میں بادشاہت کے خلاف مہم تیزی کردی ہے۔ برطانیوں نے ملکہ  الزبتھ  دوئم کے انتقال کے بعد بادشاہ بننے والے چارلس سوئم کی بادشاہت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ” ناٹ مائی کنگ” مہم کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

برطانیہ کا بادشاہ بننے کیلئے شہزادہ چارلس کو 70 سال انتظار کرنا پڑا

برطانیہ میں جاری "ناٹ مائی کنگ” مہم کے رہنماؤں اور کارکنان کو پولیس نے گرفتار کرلیا شروع کردیا ہے جس پر پولیس کو پورے ملک سے طنز و تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی مختلف وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوٹ مائی کنگ کا پلے کارڈ اٹھائےایک خاتون کو پولیس افسران کی جانب سے   سخت رویے کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس اہلکار مذکورہ خاتون سے زبردستی پارلیمنٹ ہاؤس سے دور لے گئی۔

ایک ماحولیاتی کارکن نے پاؤلس لینڈ نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ انہیں پولیس افسران کی جانب سے متنبہ کیا گیا ہے کہ اگرپارلیمنٹ ہاؤس کے باہر خالی کاغذ کا ٹکڑا بھی لہرایا گیا تو آپ کو گرفتا کرلیا جائے گا ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ   پولیس کی جانب سے دھمکایا گیا کہ اگر میں نے نوٹ مائی کنگ کا پلے کارڈ اٹھایا تو مجھے پبلک آرڈر ایکٹ کے تحت گرفتاری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے  کیونکہ اس سے باشاہ ناراض ہوتے ہیں۔

ناٹ مائی کنگ نامی مہم چلانے والوں کا کہنا ہے کہ پولیس کا رویہ  غیر مناسب ہے ۔ پولیس بادشاہت کی مخالفت کرنے والے ایک اقلیت ی گروپ کے شہری حقوق کا احترام کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے ۔

بگ برادر واچ (big brother watch ) نامی تنظیم کا کہنا تھا کہ اگر لوگوں کو محض احتجاجی پلے کارڈز رکھنے پر گرفتار کیا جا رہا ہے تو یہ جمہوریت کی توہین ہے جبکہ اس سراسر غیر قانونی عمل بھی ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیے

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ انتقال کر گئیں، بکنگھم پیلس

واضح رہے کہ شہزادہ چارلس سوئم کو رواں ہفتے ملکہ برطانیہ الزبتھ کے انتقال کے بعد  مملکت متحدہ برطانیہ کا نیا بادشاہ منتخب کیا گیا ہے ۔

چارلس سوئم نے بادشاہ کی نشست سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا تھا کہ میری ماں مرحوم ملکہ الزبتھ  میرے اور تمام خاندان کیلئے ایک مثالی خاتون تھیں۔ انکی محبتوں کا قرض نہیں اتارسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ میری والدہ ملکہ برطانیہ نے نہ صرف  اپنی قوم بلکہ اقوام عالم کی بے مثال خدمت کی ہے ، میں بھی انکے نقش قدم پر چلنے کی پوری کوشش کرونگا۔

واضح رہے کہ نومنتخب برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کو نئے بادشاہ کو پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کی ضرورت نہیں ہوگی۔ کنگ چارلس تھرڈ   بغیر پاسپورٹ دنیا بھر کا سفر کرسکتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر