امریکی تاجر نے دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے کمپنی عطیہ کردی

امریکا کےارب پتی تاجر فیشن برانڈ کمپنی پیٹا گونیا کے بانی مالک یوون چوئنارڈ نے انسانیت سے محبت کی مثال قائم کرتے ہوئے دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی سے نبرد آزماہونے کیلئے اپنی 3 ارب ڈالر کے اثاثے رکھنے والی کمپنی عطیہ کردی ہے تاکہ آئندہ نسلوں کو رہائش کیلئے بہتر دنیا دی جاسکے، تاجر کی بیوی اور دونوں جوان بچے بھی اپنے اپنے حصص  فلاحی ٹرسٹ کو دیں گے

امریکی ارب پتی تاجر یوون چوئنارڈ نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اپنی پوری کمپنی عطیہ کر دی۔ آؤٹ ڈور ریٹیلر پیٹاگونیا کے بانی نے اپنی 3 ارب ڈالر مالیت کی  کمپنی ایک ٹرسٹ کو عطیہ کردی ہے تاکہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کیا جاسکے۔

امریکا کے ارب پتی تاجر فیشن برانڈ کمپنی پیٹا گونیا کے بانی مالک  یوون چوئنارڈ نے دنیا بھرمیں موسمیاتی تبدیلی سے نبرد آزماہونے کیلئے اپنی 3 ارب ڈالر کے اثاثے رکھنے والی کمپنی عطیہ کردی ہے تاکہ  آئندہ نسلوں کو رہائش کیلئے  بہتر دنیا دی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیے

موسمیاتی تبدیلی عالمی معیشت کیلیے بھی خطرہ بن گئی

امریکی نشریاتی ادارے نیویارک ٹائمز کے مطابق پیٹاگونیا کے بانی نے 50 سال قبل قائم کی جانے والی کمپنی تمام تر اثاثے عطیہ کیے ہیں ج میں ان کی اہلیہ اور 2 نوجوان بچوں کے حصے بھی شامل ہیں۔

پیٹا گونیا کے 83 سالہ بانی مالک نے کمپنی کے تمام تر حصص کی ملکیت فلاحی ٹرسٹ کے نام کردی ہے۔ انہوں نے کمپنی کی ویب سائٹ پر شائع ایک خط میں کہا کہ ہم نے کمپنی کے اثاثوں کو زمین کے تحفظ کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یوون چوئنارڈ کی تمام تر کارپوریٹ آمدنی موسمیاتی بحران سے نمٹنے، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور جنگلی زمینوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے اقدامات اور گروپوں کو عطیہ کی جائے گی۔

پیٹا گونیا  کی ملکیت فلاحی ٹرسٹ کے نام ہونے بعد یوون چوئنارڈ اور انکے اہلخانہ کو کمپنی سے کوئی لینا دینا نہیں ہوگا تاہم کمپنی ایک نجی ادارے کے طور پر کام کرتی رہے گی ۔

متعلقہ تحاریر