بھارتی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی سے گوتم اڈانی کو ڈھائی ارب ڈالر کا نقصان

فوربز کی ریئل ٹائم بلینیئرز لسٹ کے مطابق گوتم اڈانی نے جیف بیزوس اوربرنارڈ ارنولٹ کو دولت کے مقابلے میں پیچھے چھوڑتے ہوئے فوربز کی لسٹ میں دوسرے نمبر پر جگہ بنائی تاہم  وہ مختصر ثابت ہوئی اور بھارتی حصص مارکیٹ کی بدترین مندی میں انہیں دوبارہ تیسرے نمبر پر دھکیل دیا  

بھارتی ارب پتی تاجر گوتم اڈانی مختصر عرصے کے لیے دنیا کے دوسرے امیرترین بنے تاہم  بھارتی حصص بازار میں منفی رجحانات کے باعث ان کے اثاثوں میں کمی واقع ہونے سے وہ دوبارہ تیسرے نمبر پر آگئے ۔

بھارتی تاجرگوتم اڈانی دنیا کے دوسرے نمبر پر امیر ترین اشخاص  کی فہرست میں آئے تو بھارتی حصص مارکیٹ کی مندی میں انہیں دوبارہ تیسرے نمبر پر دھکیل دیا ۔

یہ بھی پڑھیے

امیر ترین ایشیائی گوتم اڈانی کا سالگرہ پر 7.7 ارب ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان

فوربزکی ریئل ٹائم بلینیئرز لسٹ کے مطابق گوتم اڈانی نے جیف بیزوس اور برنارڈ ارنولٹ دولت کے مقابلے میں پیچھے چھوڑتے ہوئے فوربز کی لسٹ میں دوسرے نمبر پر جگہ  بنائی تاہم  وہ مختصر ثابت ہوئی ۔

گوتم اڈانی کے اثاثوں میں ایک دن میں ڈھائی ارب ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد ان کے اثاثوں کی مالیت 155 ارب ڈالر سے زائد ہوگئی تاہم بھارتی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے باعث انہیں 3 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ۔

گزشتہ روز اڈانی کی اثاثے155 ارب ڈالرسے زائد ہوگئے تھے تاہم اب وہ 152 ارب ڈالر کے ساتھ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں  جبکہ برنارڈ آرناولٹ دوسرے نمبر پر ہیں ۔

جمعرات تک اڈانی گروپ کے تمام اسٹاکس کی مشترکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 20.11 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ کیلنڈر سال کے دوران، اڈانی کی دولت میں تقریباً 72.4 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

فوربزکی ریئل ٹائم بلینیئرز لسٹ کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ہیں جن کے اثاثے275 ارب ڈالرہیں جبکہ برنارڈ ارنولٹ 154 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

گوتم اڈانی 152 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے، جیف بیزوس 146 ارب ڈالر کے ساتھ چوتھے، 104 ارب ڈالر اثاثوں رکھنے والی مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس پانچویں نمبر پر ہیں۔

متعلقہ تحاریر