ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات جاری: دیدار کیلئے میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں
کوئین الزبتھ دوئم کے آخری دیدار کیلئےسابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے، معروف فٹبا لر ڈیوڈ بیکھم سمیت سیاسی و سماجی شخصیات گھنٹوں قطاروں میں کھڑے رہے، برطانیہ میں پھولوں کی قلت پیدا ہونے پر ترکی سے پھولوں کی برآمد کی جارہی ہے، ملکہ کی آخری رسومات کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے آخری دیدارکیلئے ویسٹ منسٹر کے باہرمیلوں طویل قطاریں لگ گئیں۔ انگلینڈ کے مشہور و معروف فٹبالر ڈیوڈ بیکھم کو ملکہ کے اخری دیدار کیلئے 12 گھنٹے تک قطار میں کھڑا ہو کرانتظار کرنا پڑا۔
برطانیہ پر70 برس تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات آج( پی) کو ادا کی جا رہی ہیں۔ آخری رسومات سے قبل ویسٹ منسٹر میں ملکہ کی میت آخری دیدار کیلئے رکھی گئی تھی جس کیلئے کئی کلومیٹر لمبی قطاریں لگ گئیں ۔
یہ بھی پڑھیے
برطانیہ کا بادشاہ بننے کیلئے شہزادہ چارلس کو 70 سال انتظار کرنا پڑا
کوئین الزبتھ دوئم کی میت کا تابوت چار روز تک ویسٹ منسٹر ہال میں رکھا گیا جہاں ملکہ کےآخری دیدار کیلئے لاکھوں افراد آئے۔ آخری دیدارکیلئے برطانیہ کی مشہور و معروف شخصیات بھی عام لوگوں کی طرح قطار میں کھڑے ہوئے ۔
برطانیہ میں سب سے زیادہ مشہور و معروف شخص اور دنیائے فٹ بال کے نامی گرامی کھلاڑی ڈیوڈ بیکھم کو ملکہ کے آخری دیدار کیلئے لمبی قطار میں کھڑا ہوکر 12 گھنٹے تک انتظار کرنا پڑا ۔
ملکہ برطانیہ کے آخری دیدار کیلئے سابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی میلوں طویل قطاروں میں کھڑے انتظار کرتے ہیں ۔
دوسری جانب ملکہ کے انتقال پر پھولوں کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔ برطانیہ میں پھول کم پڑنے کے سبب ترکی سے پھول ٹرکوں کے بجائے کارگو طیارے پر برطانیہ پہنچائے جانے لگے ہیں۔
ترکی کے مطابق برطانیہ سے پھولوں کے آرڈرز میں 90 فیصد اضافہ ہوا ہے، تاہم ترک پھول فروش صرف 40 فیصد مانگ کو پورا کرنے کے قابل ہیں کیونکہ پہاڑی علاقوں میں پیداوار کم ہورہی ہے۔
ترک کارگو نے ہفتے کے آغاز میں تقریباً چار ٹن پھول لندن پہنچائے تھے، ترکی سے برطانیہ کو پھولوں کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
باضابطہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، میت کو ویسٹ منسٹر ہال میں ’کیٹفالک‘ کہلائے جانے والے بلند پلیٹ فارم سے اٹھایا جائے گا جہاں اسے آخری دیدار کے لیے رکھا گیا تھا اور تدفین کے لیے ویسٹ منسٹر ایبی لے جایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے
ملکہ وکٹوریہ کا مجسمہ، گمشدگی اور بازیابی کی دلچسپ داستان
ملکہ کی زندگی اور خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے برطانیہ پہنچنے والے دنیا بھر کے سربراہان مملکت اور اہم شخصیات کے علاوہ برطانیہ کے سینیئر سیاست دان اور سابق وزرائے اعظم بھی وہاں موجود ہوں گے۔
یورپ بھر سے شاہی خاندانوں کے اراکین، جن میں سے اکثر ملکہ کے رشتہ دار ہیں، کی آمد بھی متوقع ہے جن میں بیلجیئم کے بادشاہ فلپ اور ملکہ متھیلڈا، سپین کے بادشاہ فلیپی اور ملکہ لیٹزیا شامل ہیں۔