لبنان میں ایرانی مداخلت کی قیمت بیروت کی عوام کو ادا کرنی پڑے گی، بینی گینٹز

اسرائیلی جریدے دی ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع بینی گینٹز نے لبنان کو واضح پیغام دیا ہے کہ لبنان میں ایرانی مداخلت قابل قبول نہیں اور اس کی قیمت لبنانی عوام کو ادا کرنا پڑے گی ، حزب اللہ  کے رہنما حسن نصر اللہ کو بھی کھلی دھمکی دی گئی ہے

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کا کہنا ہے کہ ایران، لبنان کو ایندھن فراہم کرنے، بجلی کے نظام کی مرمت اور پاور اسٹیشنوں کی تعمیرنو کے نام پر اسے اپنے قبضے میں کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

اسرائیلی جریدے دی ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق وزیردفاع نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ  وہ حز ب اللہ کے ذریعے لبنان کے بجلی کے ترسیل کے نظام کو اپنے قبضے میں لینے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

اسرائیلی صحافی گِل تماری کے مکہ المکرمہ میں داخلے پر ہنگامہ مچ گیا

بینی گینٹز نے الزام عائد کیا کہ ایران، لبنان کو ایندھن کی فراہمی  کیلئے حزب اللہ پر انحصار کرکے اور ملک کے بجلی کے گرڈ کی مرمت کے لیے خریداری کی کوشش کر رہا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ایندھن کی درآمد کیلئے لبنان کا ایران پر انحصار ان کی سر زمین پر تہران کے اڈے قائم کرنے کے مترادف ہے جو کہ خطے کو غیر مستحکم کردے گا ۔

دی ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق بینی گینٹز نے گولان کی پہاڑیوں کے دورے کے موقع پر لبنان کو واضح پیغام دیا کہ انہیں ایران کی مداخلت کی قیمت ادا کرنے پڑے گی ۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے حزب اللہ کے رہ نما حسن نصر اللہ کو لبنان کے ساتھ سمندری سرحدی مذاکرات میں رکاوٹ ڈالنے یا کاریش فیلڈ پلیٹ فارم کو نقصان پہنچانے کے خلاف انتباہ جاری کیا۔

متعلقہ تحاریر