سابق پولیس اہلکار نے چائلڈ ڈے کیئرسینٹر میں فائرنگ کرکے 34 معصوم جانیں لے لیں
تھائی لینڈ کے شمال مشرقی صوبے نونگ بوا لامفو میں چائلڈ ڈے کیئر سینٹر میں پولیس کے برطرف اہلکار نے فائرنگ کرکے 24 بچوں سمیت 34 افراد کو ہلاک کردیا، ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اہلخانہ کو قتل کرکے خود کشی کرلی، تھائی لینڈ میں سوگ کا سما چھاگیا، تھائی وزیراعظم نے واقعے کو دل دہلا دینے والا سانحہ قرار دیا

تھائی لینڈ میں ایک سابق پولیس اہلکار نے بچوں کے دیکھ بھال کے مرکز(چائلڈ ڈے کیئر سینٹر) میں داخل ہوکرفائرنگ کرکے 34 افراد کو ہلاک کردیا۔ حملے میں 24 بچے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
تھائی لینڈ کے شمال مشرقی صوبے نونگ بوا لامفو میں چائلڈ ڈے کیئرسینٹر میں ایک سابق پولیس اہلکارسے فائرنگ سے24 بچوں سمیت 34 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
امریکا کے اسکول میں فائرنگ،19طلبہ سمیت21افرادہلاک
تھائی پولیس کے میجر جنرل اچایون کرتھونگ نے واقعے سے متعلق بتایا کہ نونگ بوا لامفو شہر میں واقع بچوں کے دیکھ بھال کے مرکز میں ایک بندوق بردار شخص نے فائرنگ کی ۔
پولیس حکام کے مطابق حملہ آوور نے چائلڈ ڈے کیئر سینٹر میں داخل ہوکر اندھادھند فائرنگ کی جس سے 34 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ حملے بچوں سمیت 12 افراد شدید زخمی ہیں۔

تھائی پولیس کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ حملے کے بعد ملزم کی تلاش میں آپریشن کے دوران حملہ آوور نے پولیس سے بچنے کیلئے اپنے اہلخانہ ہو ہلاک کرنے کے بعد خود بھی خود کشی کرلی
تھائی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ مذکورہ شخص کو حال ہی میں پولیس سروسز سے برخاست کیا گیا تھا۔ تھائی وزیراعظم پریوتھ چان اوچا نے چائلڈ ڈے کیئر سینٹر واقعے کو دل دہلا دینے والا سانحہ قرار دیا ۔
واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں اس طرح قتل و غارت گردی کے واقعات انتہائی کم پیش آتے ہیں ۔ 2 سال قبل ایک فوجی نے 4 الگ الگ مقامات پر فائرنگ کرکے 22 افراد کو قتل کیا تھا ۔
تھائی لینڈ کے عام شہریوں اسلحہ رکھنے کا رجحان بہت زیادہ ہے تاہم اس کے لیے حکومتی اجازت کی ضرورت ہوتی ہے تاہم ملک میں غیر قانونی طور پر بھی بہت سا اسلحہ موجود ہے ۔









