بھارتی ریاست کرناٹکا میں ہندوانتہاپسندوں کا 500سال قدیم مسجد پر دھاوا

انتہاپسندوں کی مسجد اور مدرسے میں توڑ پھوڑ، ڈھول کی تھاپ پر بھجن گائے،جے شری رام، بھوانی ماتا کی جے، ہندو دھرم کی جے اور وندے ماترم کے نعرے لگائے،بھارتی صحافی اشوک سوائن نے وڈیو شیئر کردی

بھارتی ریاست کرناٹکا میں ہندو انتہاپسندوں نے 500 سال قدیم مسجد اور مدرسے پر دھاوا بول دیا  اور مسجد کی بے حرمتی کرتے ہوئے جے شری رام کے نعرے لگائے۔

سینئر بھارتی صحافی اشوک سوائن نے واقعے کی وڈیو شیئر کردی جس میں ہندو انتہاپسندوں کو مسجد میں نعرے لگاتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی گجرات میں پولیس اہلکاروں نے مسلمانوں پر کوڑے برسا دیئے

مودی کے مظالم کا شکار بھارتی صحافی محمد زبیر نوبل پرائز کی دوڑ میں شامل

اشوک سوائن نے وڈیو کے کیپشن میں لکھاکہ بھارتی ریاست کرناٹکا میں  دائیں بازو  کے ہندوؤں کا  ہجوم  500 سال قدیم مسجد اور مدرسے میں زبردستی داخل ہوا، جے شری رام  کے جنگجوانہ نعرے لگائے اور ہندوؤں کی عبادت کی۔

وڈیو میں انتہاپسندہندوؤں کو مسجد کے باہر جلوس نکالتے ڈھول کی تھاپ پر بھجن گاتے ہوئے بھی دیکھاجاسکتا ہے۔وڈیو میں انتہاپسند ہندوں کو بھوانی ماتا کی جے ہو،ہندو دھرم کی جے ہو اور وندے ماترم کے نعرے لگاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ تحاریر