زمین کے بعد خلاء میں بھی لوٹ مار شروع ہوگئی
زمین پر انسانوں کو دھوکہ دہی سے لوٹنے کی وباء اب خلا تک جا پہنچی ہے، جعلی روسی خلانورد اپنی جاپانی محبوبہ سے زمین پراترنے کیلئے ساڑھے چار ملین جاپانی ین وصول کرلیے، مزید رقم کی طلبی خاتون نے شک ہونے پر پولیس میں رپورٹ درج کروادی ہے
زمین پر انسانوں کولوٹنے کی وباء خلا تک پہنچ گئی ہے۔ جعلی روسی خلا نورد اپنی جاپانی محبوبہ سے زمین پر واپسی کیلئےساڑھے 4 ملین ین(65 ملین روپے) کرایہ وصول کرکے غائب ہوگیا۔ جاپانی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔
زمین پر انسانوں کو دھوکہ دہی سے لوٹنے کی وباء اب خلا تک جا پہنچی۔ جعلی روسی خلانورد اپنی جاپانی محبوبہ سے زمین پر اترنے کیلئے بے وقوف بناکر ساڑھے 4 ملین ین (65 ملین روپے ) وصول کرلیے۔
یہ بھی پڑھیے
انسانوں نے مریخ کو کچرا کنڈی بناتے ہوئے 7 ہزار کلو فضلہ سیارے پر پھینک دیا
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق 65 سالہ خاتون جاپانی خاتون تصاویر اور وڈیوز شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام ایک شخص ملی۔ خاتون اور روسی جعلی خلا نورد کے درمیان معاملات شادی تک جا پہنچے ۔
جعلی خلا نورد نے جاپانی خاتون کو بتایا کہ وہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر کام کررہا ہےاور اسے شادی کے لیے زمین پر آنا پڑے گا تاہم اس کے پاس اتنی رقم نہیں ہے
روسی شخص نے مذکورہ خاتون کو بتایا کہ زمین پر واپسی کیلئےاسے ایک بڑی رقم درکار ہے جوکہ اس کے پاس موجود نہیں ہے جس پر خاتون نے جعلی خلا نورد کی بات پر یقین کیا ۔
جاپانی خاتون نے اپنی روسی محبوب کی بات پر یقین کرتے ہوئے اسے ساڑھے 4 ملین ین (65 ملین روپے ) بھیج دیئے تاہم مذکورہ شخص نے مزید رقم کا مطالبہ کیا ۔
اطلاعات کے مطابق 19 اگست سے 5 ستمبر کے درمیان، خاتون نے مرد کو 4.4 ملین ین بھیجے تاہم جب وہ مزید رقم مانگتا رہا تو جاپانی خاتون کو شک ہونے لگا اور اس نے شکایت درج کرادی۔
پولیس کو فراہم کی گئی اطلاعات کے مطابق روسی شخص نے محبت کا یقین دلایا اور کہا کہ وہ ایک خلائی اسٹیشن میں موجود ہے جہاں سے واپسی کے لیے ایک بڑی رقم کی ضرورت ہے ۔
خاتون نے پولیس کو بتایا کہ جعلی روسی خلا نورد نے انہیں کہا کہ زمین پر واپسی کے لیے راکٹ کی لینڈنگ فیس ادا کرنی ہوگی جسکے بعد وہ جاپان آسکتے ہیں جہاں دونوں شادی کرلیں گے ۔